کیا کوہلی آئی پی ایل کے لیے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوئے؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
دھرم شالہ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انڈیا کی پوزیشن بہتر ہے۔
اگر انڈيا کی ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو ٹیسٹ سیریز اس کے نام ہوجائے گی۔
لیکن اس میچ کی کپتانی کوہلی کے بجائے اجنکیا رہانے کر رہے ہیں۔ کوہلی کے کندھے پر تیسرے ٹیسٹ میں چوٹ لگ گئی تھی اسی وجہ سے وہ چوتھے ٹیسٹ سے باہر ہیں۔
لیکن آسٹریلیا کے ایک کرکٹر نے کوہلی کے اس میچ میں نہ کھیلنے کی وجہ کچھ اور بتائی ہے جس سے تہلکہ مچ گيا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کے سابق بلے باز اور آئی پی ایل میں گجرات لائنز ٹیم کے کوچ بریڈ ہاج کا کہنا ہے کہ اگر کوہلی دھرم شالہ میں بھارت کی طرف سے نہ کھیل کر آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں تو یہ بڑی حیرت کی بات ہوگی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ہوج نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: 'یہ کافی خراب بات ہوگی کہ آپ وہ ٹیسٹ میچ نہیں کھیلتے جس میں آسٹریلیا کے خلاف بیش قیمتی ٹیسٹ سریز جیتنے کا موقع ہے۔ آپ سوچیں گے کہ کپتان میدان میں اتر کر مخالف ٹیم کو چیلنج کرے گا۔'
ایک سوال کے جواب میں کیا کوہلی خود کو آئی پی ایل کے لیے اپنے آپ کو بچا رہے ہیں، ہوج نے کہا: 'ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے۔ صرف کوہلی نہیں بلکہ کئی کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل کے وقت آ جاتے ہیں ۔۔۔ دیکھیے یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ یہ خوب پیسے والا ٹورنامنٹ ہے، اس میں کھیلنے کا کافی پیسہ ملتا ہے۔'
آئی پی ایل کا سیزن پانچ اپریل سے شروع ہو رہا ہے اور اس کا پہلا میچ کوہلی کی ٹیم آر سی بی کو کھیلنا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہوج نے کا کہنا تھا: 'کوہلی کو آئی پی ایل میں کھیلنے کا کافی پیسہ ملتا ہے، حالانکہ انہیں تو پیسہ ویسے بھی خوب ملتا ہے۔ لہٰذا زیادہ فرق نہیں پڑتا لیکن کچھ کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل کے وقت ایسا کرتے ہیں تاکہ وہ ٹورنامنٹ میں شامل ہوکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ یہ دنیا کے تمام کھلاڑیوں کے لیے اہم ٹورنامنٹ ہے۔'
آئی پی ایل میں کوہلی اور ہوج کی ٹیم کا مقابلہ 19 اپریل کو ہونا ہے۔ انھوں نے کہا: 'کھلاڑی کے طور پر آپ توقع کرتے ہیں کہ وہ شدید طور پر زخمی ہوں۔ گجرات لائنز کا کوچ ہونے کی حیثیت سے مجھے امید ہے کہ جب ہم دو ہفتوں میں آرسی بی سے کھیلیں گے تو کوہلی ٹیم میں نہیں ہوں گے۔'
ہوج کے اس بیان پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ لوگ اسے کوہلی کی توہین قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کوہلی کے پاس کافی پیسہ ہے اور وہ ایسا نہیں کریں گے۔







