چنئی ٹیسٹ: انڈیا کے چار وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز

راہل

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنلوکش راہل صرف ایک رن کی کمی سے اپنی دبل سینچری مکمل نہ کر سکے

چنئی میں کھیلے جانے والے پانچوں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انڈیا نے انگلینڈ کےخلاف پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز بنا لیے تھے۔

مہمان ٹیم کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 86 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں چھ وکٹیں باقی ہیں۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کرن نائر 71 اور مرلی وجے 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل تیسرے دن کے کھیل کا آغاز پر انڈیا کے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو لوکش راہل 30 اور پارتھو پٹیل 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

انڈیا کی جانب سے لوکش راہل نے عمدہ بلی بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف ایک رن کی کمی سے اپنی ڈبل سینچری مکمل نہ کر سکے۔ پارتھو پٹیل نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں پچارا 16 اور وراٹ کوہلی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے براڈ، معین علی، عادل رشید اور سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔،

اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 477 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنپانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں انڈیا کو تین صفر کی برتری حاصل ہے۔

مہمان ٹیم کی جانب معین علی نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 146 اور جو روٹ نے 10 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے رویندر جڈیجا نے تین، امیش یادو اور ایشانت شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں انڈیا کو تین صفر کی برتری حاصل ہے۔

راجکوٹ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا جب کہ موہالی، وشاکھاپٹنم اور ممبئی میں میں انڈیا نے فتح اپنے نام کی تھی۔