وشاکھاپٹنم ٹیسٹ: انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست، انڈیا کو سیریز میں برتری

،تصویر کا ذریعہReuters
انڈیا نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔
وشاکھاپنٹم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 405 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹوں کے نقصان پر87 رنز بنائے تھے اور پیر کو انگلش ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
انگلینڈ کی دوسری اننگز میں کپتان کک کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز انڈین بولنگ کا کریز پر جم کر سامنا نہیں کر سکا۔
کک نے 54 رنز بنائے جبکہ حمید اور روٹ 25، 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
انڈیا کی جانب ایشون اور یادو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انڈیا نے پہلی اننگز میں کوہلی اور پوجارا کی سنچریوں کی بدولت 455 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے جواب میں انگلینڈ نے 255 رنز بنائے تھے۔
انڈیا اپنی دوسری اننگز میں بڑا سکور نہیں کر سکا اور پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یاد رہے کہ انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر ہار جیت کے فیصلے کے ختم ہو گیا تھا۔








