BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 March, 2008, 04:27 GMT 09:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماحولیاتی تحفظ کے معیار سخت
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے عوامی صحت پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا
امریکہ میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) نے عوامی صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے معیارات کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے تحت نائٹروجن اوکسائڈ اور گاڑیوں سے نکلنے والے دیگر کیمائی کمپاؤنڈ کی مقدار میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف سرگرم کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ اس مقصد کے لیے زیادہ سخت معیارات مقرر کیے جائیں لیکن امریکی صنعتی اداروں نے اس کے خلاف کافی لابی کی تھی۔

صنعت سے متعلق رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نئے معیارات کافی مہنگے ثابت ہوں گے۔

اوزون سے لوگوں کے پھیپھڑے متاثر ہو جاتے ہیں، سانس کی نالی میں امراض پیدا ہوتے ہیں اور لوگوں کو دمے کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی ایک کمیٹی کا کہنا تھا کہ فضا کی آلائش میں کمی سے چار ہزار کے قریب ہونے والی سالانہ اموات کو روکا جا سکے گا اور سات ہزار افراد کے ہسپتالوں کے چکر لگانے میں کمی آئے گی۔

ادارے کے منتظم سٹیفن جونسن کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے اوزون کے سخت ترین معیار پر دستخط کر کےصاف ہوا کے قانون کے تقاضوں کو پورا کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صاف ہوا کے قانون کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں کانگریس کو سفارشات بھیجی جا رہی ہیں۔

تاہم سٹیفن جانسن کا کہنا تھا کہ نئے معیارات سے بھی قوم کو فائدہ پہنچے گا۔ ’آج امریکہ کی ہوا گزشتہ نسل کے زمانے کی ہوا سے صاف تر ہے۔‘

ادارے کے مطابق نئے معیارات پر عمل درآمد پر سات اعشاریہ چھ بلین ڈالر سے آٹھ اعشاریہ پانچ بلین ڈالر تک اخراجات ہوں گے۔

بی بی سی کے نامہ نگار جوناتھن بیل کہتے ہیں کہ کئی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نئے ضابطوں سے عوامی صحت کو لاحق خطرات میں خاطر خواہ کمی نہیں آئے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد