ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کا ’مقابلہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ان تبدیلیوں پر قابو پانے کے حوالے سے سب سے شاندار خیال پیش کرنے والوں کے لیے ایک ملین برطانوی پاؤنڈ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ بگ گرین چیلنج نامی اس مقابلے کاربن کے اخراج میں کمی کے حوالے سے خیالات پیش کیے جائیں گے اور اس مقابلے میں پہلی دس پوزیشنیں حاصل کرنے والے افراد کو ان کے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس مقابلے کا انعقاد ’نیسٹا‘ نامی تنظیم کروا رہی ہے اور اس میں کمیونٹی گروپ اور خیراتی ادارے حصہ لے سکتے ہیں اور اس مقابلے کے شرکاء کو ایسے خیالات پیش کرنے ہیں جن پر عمل کر کے کاربن کا اخراج ساٹھ فیصد کم کیا جا سکے۔ اس مقابلے کے فائنلسٹ کو رہنمائی کے علاوہ بیس ہزار پاؤنڈ بھی دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے خیال کو حقیقت کا روپ دے سکیں۔ مقابلہ جیتنے کے لیے شرط ہے کہ کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے جو بھی منصوبہ بنایا جائے وہ مختلف حالات میں بھی کارگر ثابت ہو۔ اس مقابلے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے ایک عوامی جائزہ بھی لیا گیا اور اس حوالے سے ’نیسٹا‘ کے سربراہ جوناتھن کیسٹربام کا کہنا ہے کہ’نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے بہترین خیالات حقیقت کا روپ دھارنے سے قبل ہی ختم جاتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مانتے ہیں کہ اگر کمیونٹی کی سطح پر معاشی مدد اور معاونت فراہم کی جائے تو معاشرہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مل کر کام کر سکتا ہے۔ | اسی بارے میں بالی میں ماحولیات پر اہم کانفرنس03 December, 2007 | نیٹ سائنس ’ماحولیاتی تبدیلی پر مل کر کام‘17 November, 2007 | نیٹ سائنس قدرتی آفات: تعداد اور شدت میں اضافہ02 November, 2007 | نیٹ سائنس CO2 کی شرح ’اندازے سے زیادہ‘24 October, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||