BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 February, 2008, 13:51 GMT 18:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان:’یو ٹیوب‘ پر عائد پابندی ختم
یوٹیوب
’یو ٹیوب نے اس توہین آمیز کلپ تک رسائی ناممکن بنا دی ہے‘
پاکستانی حکام نے توہین آمیز ویڈیو کلپ ہٹائے جانے کے بعد انٹر نیٹ کی مقبول ترین ویڈیو سائٹس میں سے ایک ’یو ٹیوب‘ پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ترجمان نبیہہ محمود کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ یو ٹیوب تک پاکستانی صارفین کی رسائی بحال کر دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پابندی اس لیے اٹھائی گئی ہے کیونکہ یو ٹیوب نے اس توہین آمیز کلپ تک رسائی ناممکن بنا دی ہے۔

پاکستان نے ملک بھر میں یو ٹیوب تک رسائی پر بندش لگا دی تھی اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے سے کہا تھا کہ وہ اس سائٹ کو بلاک کر دے کیونکہ اس پر کچھ ایسا مواد موجود ہے جو اسلام کے منافی ہے۔ اس پابندی کی ممکنہ وجہ ویب سائٹ پر ہالینڈ کے فلم ساز کی فلم کا وہ’ٹریلر‘ تھا جس میں اسلام کو مبینہ طور پر منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس بندش کی کوشش کے دوران ’یو ٹیوب‘ اتوار کو ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک پوری دنیا میں بند رہی تھی اور بی بی سی نیوز کو معلوم ہوا تھا کہ یو ٹیوب کے پوری دنیا میں بند ہونے کا تعلق یقینی طور پر پاکستان ٹیلی کام اور ایشین انٹر نیٹ سروس پروائڈر یا انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے ایشائی ادارے ’پی سی سی ڈبلیو‘ سے تھا۔

یوٹیوب کی اس بندش کو اس وقت کھولا گیا جب پی سی سی ڈبلیو کو یو ٹیوب کے انجینیئروں نے اس صورت حال سے آگاہ کیا۔

فائل فوٹونگرانی سے انکار
برطانوی نیٹ کمپنیوں کا نگرانی سے انکار
انٹرنیٹ میں خلل
مکمل بحالی میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے:ماہرین
تار ٹوٹ گئے
مشرقِ وسطیٰ اور پاکستان: انٹرنیٹ سروسز متاثر
بِل گیٹسعلم کے فائدے
بِل گیٹس کی خصوصی تحریر
ویب کے حملے
انٹرنیٹ جرائم اب اربوں ڈالر کا کاروبار
انٹرنیٹیورپ میں انٹرنیٹ
ایک سو بائیس ملین یورپی روزانہ آن لائن
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد