علم کی جستجو، فائدہ سب کو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ تیس برسوں کے دوران ہونے والی نمایاں تبدیلیوں میں یہ سب سے اہم ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے تقریباً ہر شخص کو انفارمیشن ورکر بنا دیا ہے۔ لگ بھگ تمام ہی ملازمتوں میں لوگ سافٹ ویئر اور انفارمیشن کا استعمال کرکے اپنے اداروں کو مؤثر طریقے سے کام کرنے کا اہل بنا دیتے ہیں۔ اس طرح کے لوگوں میں ریٹیل دکانوں کے کاؤنٹر پر ہینڈہیلڈ سکینر کا استعمال کر کے سامان فروخت کرنے والوں سے لیکر بڑے بڑے افسر شامل ہیں جو مارکیٹ کے رجحان کا جائزہ لینے کے لیے ذہین سافٹ ویئرز کا استعمال کرتے ہیں۔ لہذا اگر آپ غور کریں کہ ترقی کیسے ہوتی ہے اور ایک دوسرے کے مقابلے میں اولیت (کمپیٹیٹِو اڈوانٹیج) کیسے حاصل کی جاتی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ سافٹ ویئر کا مؤثر استعمال آج کی اطلاعات پر مبنی عالمی معیشت (گلوبل نالج اکانومی) میں کامیابی کے لیے کافی اہم ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہنر اور مختلف سافٹ ویئرز کا علم کسی بھی شخص کے کریئر میں کامیابی کے لیے بنیادی ضرورت بن گیا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ میں نہیں سمجھتا کہ ریاضی اور سائنس کی اچھی تعلیم کے بارے میں مجھے مزید کچھ کہنے کی ضرورت ہے۔ آج اور مسقتبل میں بھی اہم ملازمتوں کا تعلق سافٹ ویئر سے ہوگا، چاہے آپ مائیکروسافٹ جیسی کسی کمپنی کے لیے سافٹ ویئر بنا رہے ہوں یا کسی دیگر ادارے کی کامیابی کے لیے اسے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت دے رہے ہوں۔ اطلاعات کے استعمال کا ہنر اور مختلف اقسام کے لوگوں کے ساتھ کام کرنا بھی کامیابی کے لیے اہم ہوگا۔ کافی لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سافٹ ویئر کی تخلیق تخلیے میں ہوتی ہے جہاں آپ اپنے دفتر میں تمام دروازے بند کرکے بیٹھے سافٹ ویئر کا کوڈ لکھ رہے ہوتے ہیں! لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کسی بھی طرح کی ایجاد کی طرح سافٹ ویئر بنانے کے لیے دوسرے لوگوں کے ساتھ تبادلۂ خیال اور مِل جُل کر کام کرنا، اور گاہک کے ساتھ بات چیت کرنا اور اس کی باتوں اور ضروریات کو سمجھنا سب سے ضروری ہے۔ مسلسل سیکھتے رہنے کی جستجو کو بھی میں کافی اہمیت دیتا ہوں۔ جب میں بچہ تھا تو مجھے بہت ساری کتابیں پڑھنے کی عادت پڑ گئی۔ مختلف اقسام کے موضوعات کے بارے میں پڑھنا اہم ہے۔ اور آج آسان بھی ہے کہ آپ انٹرنیٹ پر جا کر اپنی پسند کے کسی بھی موضوع پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ دنیا کے بارے میں اس طرح کی جستجو ہی ہر شخص کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے، چاہے آپ کسی بھی طرح کا کام کر رہے ہوں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||