گورباچوف کی بل گیٹس سے اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق روسی صدر میخائل گورباچوف نےمائیکروسافٹ کمپنی کےمالک بل گیٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک روسی استاد کے خلاف درج کرایا جانا والا مقدمہ واپس لے لیں۔ روس میں امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے نمائندے نےایک روسی استاد الیگزینڈر پونوسو کے خلاف اس الزام کے تحت مقدمہ دائر کیا کہ انہوں نے کمپنی سافٹ ویئر کی جعلی نقل کو سکول میں استعمال کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی استاد کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور تحقیق کارروں کو مشورہ دیا ہےکہ وہ چربہ سافٹ ویئر بیچنے والوں کو ڈھونڈیں نہ کہ استعمال کرنے والوں کو۔ سابق روسی صدر میخائل گورباچوف نے بل گیٹس کے نام ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ روس میں لوگوں کا خیال ہے کہ مائیکروسافٹ نے اس مقدمے کو جان بوجھ کر کھڑا کیا ہے۔ میخائل گورباچوف نے کہا کہ روس میں لوگ مائیکروسافٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وہ کسی طور پر بھی سافٹ ویئر کا چربہ کرنے کےحق میں نہیں ہیں اور وہ اس استاد کے لیے رحم کی اپیل کرتے ہیں۔ میخائل گورباچوف نے کہا کہ اگر اس استاد کو قصور وار ٹہرایا گیا تو روسی قانون کے تحت اس کو سزا سائبیریا میں کاٹنی پڑے گی۔ مائیکرو سافٹ کے نمائندے کا موقف ہے کہ اس استاد نے جانتے بوجھتے چربہ سافٹ ویئر کو سکول میں استعمال کیا اور کمپنی کو دس ہزار ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ روسی استاد کا موقف ہے کہ اس کو معلوم نہیں تھا کہ اس کمپیوٹر بغیر لائسنس کے سافٹ ویئر استعمال ہو رہا ہے اور جب اس نے کمپیوٹر کو استعمال کرنا شروع کیا تو اس وقت یہ سافٹ ویئر پر لوڈ تھا۔ | اسی بارے میں مائیرو سوفٹ نازک دور میں09 May, 2005 | نیٹ سائنس کازا پر بڑی کمپنیوں کا مقدمہ30 November, 2004 | نیٹ سائنس مائیکرو سوفٹ کو جرمانے کا خطرہ31 May, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||