BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 January, 2008, 16:21 GMT 21:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زیرِ آب کیبل خراب، انٹرنیٹ متاثر

پاکستان میں انٹرنیٹ
پاکستان میں انٹرنیٹ لوڈ متبادل ذرائع پر منتقل کر دیا گیا
بحیرۂ روم سے گزرنے والی ایک کیبل میں خرابی کی وجہ سے مشرقِ وسطٰی کے کچھ ممالک کے علاوہ پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

بدھ کوانٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے بڑے چھوٹے کاروباری اداروں میں سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور انٹرنیٹ سسٹم معمول سے کہیں کم رفتار سے کام کر رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل کارپوریٹ سیکٹر کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈینٹ علی قادر گیلانی اس فنی خرابی کی وجہ بین الاقوامی انٹرنیٹ لائن میں پیدا ہونے والے نقص کو قرار دیتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ مصر اور فرانس کے قریب اسکندریہ کے مقام پر پیدا ہونے والی فنی خرابی کا سراغ لگانے اور اُس کی مرمت کے لیے غوطہ خور انجینئر کام کر رہے ہیں۔

تاہم جب اُن سے یہ معلوم کیا گیا کہ جب پاکستان میں اس خرابی کا کوئی براہِ راست اثر نہیں ہوا تو انٹر نیٹ لوڈ کو seame.we3 سے seame.we4 پر منتقل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، تو اُن کا جواب تھا کہ یہ بین الاقوامی خرابی ہے اور پاکستان کے پاس اس کا متبادل موجود ہے جس پر ہم نے لوڈ کو منتقل کر دیا ہے۔

علی قادر گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور پاکستان کا براڈ بینڈ بھی اپنا کام کر رہا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ صارف جو پی ٹی سی ایل کے علاوہ براہ راست کسی بین الاقوامی فرم سے سروسز حاصل کر رہے ہیں اُن کی سروسز زیادہ متاثر ہیں۔

اسی بارے میں
براڈ بینڈ کنکشنز میں اضافہ
28 November, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد