BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 November, 2005, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
براڈ بینڈ کنکشنز میں اضافہ
براڈ بینڈ
لوگوں میں تیز رفتار نیٹ سروسز کے بارے میں شعور پیدا ہو رہا ہے
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پہلے کی نسبت پورپی ممالک میں براڈ بینڈ کنکشنز کی تعداد میں اضا فہ ہو رہا ہے۔

ڈیٹا مانیٹر نامی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تیزی سے چلنے والی نیٹ سروسز مقبول ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مقابلے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فضا میں تیز رفتار نیٹ سروسز کے بارے میں لوگوں میں شعور پیدا ہو رہا ہے۔

کمپنی کی اس پیشن گوئی کے مطابق سن دو ہزار آٹھ تک برطانیہ میں براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد آٹھ ملین تک پہنچ جائے گی۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ا سوقت لوگوں کا براڈ بینڈ خریدنے کا عمل اپنے عروج پر ہے جس کے لیے براڈ بینڈ ٹیلی کام صنعت کی تیز ہونے والی مسابقتی فضا کا بھی شکر گزار ہے۔

ٹیلی کام صنعت میں اس تیزی نے نیٹ کمپنیوں کا رخ اس جانب موڑا کہ وہ جارحانہ مارکیٹنگ پر مبنی مہموں میں تیزی لائیں اور ان کی ان کوششوں کی بدولت براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں میں سروسز کے بارے میں شعور پیدا ہوا اور ایک ہی وقت میں براڈ بینڈ تک رسائی کے عمل میں تیزی آئی اور اس کا
دائرہ کار پوٹینشل کنزیومر تک پھیل گیا۔

بہت سی نیٹ کمپنیاں لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیےانتہائی تیز رفتار براڈ بینڈ کے اشتہارات بھی دے رہی ہیں۔

اس مسابقاتی فضا میں کمپنیاں اپنے مخالفین کے مقابلے میں اور مارکیٹ میں اثر بڑھانے کے لیےانتہائی کم قیمت پر یہ سروسز دے رہی ہیں۔

نیشنل اسٹیسٹک (اعداد وشمار) کے برطانوی آفس کے مطابق ڈائل اپ کے خرچے پر براڈ بینڈ کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

براڈ بینڈ کے تمام نیٹ کنکشنوں سے ہونے والی آمدنی اس وقت ستاون اعشاریہ چار فیصد جبکہ اس کے مقابلے میں ڈائل اپ کی بیالیسں اعشاریہ چھ فیصد ہے۔

گزشتہ سال ڈائل اپ کے کنکشنوں میں اٹھائیس اعشاریہ سات فیصد کمی آئی۔

ٹیلی کام کمپنیاں لوگوں کو ڈائل اپ سے براڈ بینڈ پر منتقل کر نا چاہتی ہیں کیونکہ ٹیلی فون کالوں میں کمی آنے سے ان کے مطابق یہی وہ راستہ ہے جس سے کچھ پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔

بہت سی براڈ بینڈ کمپنیاں استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھانے کے لیے مختلف پیشکشیں کر رہی ہیں جن میں وائس اوور انٹر نیٹ کال کے علاوہ کیبل کمپنیاں ٹی وی، ٹیلی فون اور نیٹ ایک ہی کیبل میں بھی پیش کر رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد