BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 January, 2008, 11:31 GMT 16:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کافی اسقاطِ حمل کا خطرہ بڑھاتی ہے
کافی
کافی کا زیادہ استعمال اسقاطِ حمل کے خطرات کو دگنا کر دیتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو کافی پینے سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ کافی کا استعمال اسقاطِ حمل کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

حال ہی میں فوڈ سٹینڈرڈ ایجنسی نے حمل کے دوران کافی کی مقدار کی یومیہ حد تین سو ملی گرام یا چار کپ مقرر کی ہے لیکن امریکن جرنل آف آبسٹیٹرِکس اینڈ گائناکالوجی کے ایک مطالعے نے یہ اخذ کیا ہے کہ ایک دن میں دو سو ملی گرام کافی کی مقدار لینے والی خواتین میں اسقاطِ حمل کا خطرہ پرہیز کرنے والی خواتین کی نسبت دگنا ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشورے میں تبدیلی درکار ہوئی تو وہ اعداد و شمار کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

رائل کالج آف آبسٹیٹریشنز اینڈ گائناکالوجسٹس کے ترجمان اور مشیرِ امور زچگی پیٹ او برائن کا کہنا ہے کہ محاصل کو مدنظر رکھتے ہوئے اب وہ خواتین کو حمل کے ابتدائی بارہ ہفتوں کے دوران کافی کے استعمال سے اجتناب کا مشورہ دیتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی بارہ ہفتوں کا وقت بچے کی نشوونما کا بہت نازک دور ہوتا ہے اور اسقاطِ حمل کے زیادہ تر واقعات اسی دور پیش آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا حمل کے ابتدائی دور میں زیادہ تر خواتین کو کافی کے مشروبات کا ذائقہ پسند نہیں ہوتا اور ایسے میں ان کا پرہیز کرنا بہت مشکل نہیں ہوتا۔لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بات ابھی واضح نہیں ہے کہ حاملہ عورتوں کو حمل کے باقی ایام میں بھی کافی سے پرہیز کرنا چاہیے یا نہیں۔

ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک حمل، اسقاطِ حمل کا شکار ہو جاتا ہے جس سے امریکہ میں ہر سال دو لاکھ پچاس ہزار خواتین متاثر ہوتی ہیں۔

اسقاطِ حمل میں کئی خطرات کار فرما ہوتے ہیں جن میں زچگی کے لیے درکار موزوں اوسط عمر سے بڑھ جانا، ماضی میں اسقاطِ حمل کے واقعات اور بانجھ پن شامل ہیں۔ تاہم زیادہ تر اسقاطِ حمل کی وجوہات مکمل طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ اس سے پہلے کافی کو حمل کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا لیکن مطالعے سے اس کے برعکس نتائج سامنے آئے ہیں۔

اسی بارے میں
اسقاطِ حمل سے اموات میں اضافہ
24 November, 2006 | نیٹ سائنس
چار ہم شکل بچّیوں کی پیدائش
17 August, 2007 | نیٹ سائنس
جنین سے متعلق متنازعہ قانون
26 March, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد