BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انٹارکٹک میں آتش فشانی کا سراغ
جہاز اینٹارکٹک میں
برف کا انبار موسم کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں انٹارکٹک میں آتش فشانی کی پہلی شہادت ملی ہے۔

اُن کے مطابق یہ آتش فشانی تقریباً دو ہزار سال قبل پیش آئی اور بھاپ اور پتھروں کا ایک فوارہ بنا۔

برطانوی انٹارکٹک سروے کے سائنسدانوں کی تحقیقات نیچر جیو سائنس نامی جریدے میں چھپی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقات برف کے انبار کو سمجھنے میں مدد دے گی۔ یہ برف کا انبار موسم کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سائنسدانوں نے آتش فشانی کا سراغ ریڈار سے حاصل کردہ معلومات سے لگیا جو کہ سنہ دو ہزار چار اور پانچ کے دوران ایک فضائی سروے میں حاصل کی گئی تھیں۔

ان معلومات کے مطابق ہڈسن پہاڑی پر آتش فشانی کی راکھ برف پر پھیلی ہوئی تھی تاہم یہ راکھ برفباری سے چھپ گئی ہے۔ اس علاقے کے بیچ میں ایک پتھر برف کے نیچے ایک پہاڑ کی مانند ایک کلومیٹر اُبھرا ہوا ہے۔ اس کے اوپر برف کی تہہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ آتش فشانی دو ہزار دو سو سال قبل ہوئی تھی۔

ہیوگ کور کے مطابق یہ آتش فشانی دس ہزار سال میں سب سے بڑی تھی جس کے نتیجے میں برف میں سوراخ ہوا اور راکھ اورگیس بارہ کلومیٹر ہوا میں پھیل گئے تھے۔

آتش فشانی کے بارے میں مزید شواہد برف کی تہہ سے ملے ہیں۔

سیٹلائٹ سے ملے شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ مغربی انٹارکٹک میں برف کم ہو رہی ہے۔ چند سائنسدانوں کا خیال ہے کہ گرم پانی برف کے پگھلنے میں تیزی لا رہا ہے اور اس وجہ سے سمندری سطح بلند ہو سکتی ہے۔لیکن وہ آتش فشاں جو کہ ظاہری طور پر متحرک نہیں ہیں وہ بھی برف کے نیچے سے حرارت خارج کر سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
آئس لینڈ ، آتش فشاں کی طاقت
04 November, 2004 | نیٹ سائنس
آتش فشاں کے مرکز تک کھدائی
27 March, 2006 | نیٹ سائنس
اوزون کا شگاف بڑھ نہیں رہا
23 August, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد