BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 January, 2008, 18:11 GMT 23:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک نئے سیارے کی دریافت
سیارہ
یہ سیارہ مشتری سے حجم میں دس گنا بڑا ہے
ماہرینِ فلکیات نے نظامِ شمسی میں ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو ابھی تخلیق کے مراحل میں ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا سیارہ ہے۔

جرمن ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس دریافت کی تفصیل ایک سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

ہائیڈل برگ میں واقع میکس پلانک انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرانومی سے تعلق رکھنے والے جانی ستیاوان اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ نظامِ شمسی میں شامل سب سے بڑے سیارے مشتری سے حجم میں دس گنا بڑا ہے اور یہ اپنے قریب واقع ستارے ٹی ڈبلیو ہائیڈریا کے گرد گردش کرتا ہے۔ یہ سیارہ ستارے کے گرد اپنا چکر قریباً ساڑھے تین دن میں پورا کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ڈبلیو ہائیڈریا نامی ستارے کی عمر صرف آٹھ سے دس ملین برس ہے اور یہ ہائیڈرا نامی کہکشاں میں زمین سے ایک سو بیاسی نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

ماہرینِ فلکیات نے سائنسی جریدے ’نیچر‘ کو بتایا ہے کہ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کس طریقے سے سیارے کی تشکیل کا عمل پیش آتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ’ اس سے واضح ہے کہ سیارہ دس ملین برس کے عرصے میں بھی تشکیل پا سکتا ہے‘۔

اس سیارے کی دریافت کے لیے چلی میں واقع رصد گاہ میں موجود دو میٹر قطر کی دوربین استعمال کی گئی۔

اسی بارے میں
زہرہ پر کبھی پانی کے سمندر تھے
29 November, 2007 | نیٹ سائنس
ناسا کے نئے آٹھ سالہ مشن کا آغاز
28 September, 2007 | نیٹ سائنس
شہاِب ثاقب کے جائزے کا مشن
01 September, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد