BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 November, 2007, 04:49 GMT 09:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زہرہ پر کبھی پانی کے سمندر تھے
سیارہ زہرہ زمین سے کئی طرح کی مشابہتیں رکھتا ہے
سیارہ زہرہ جسے وینس یا ناہید بھی کہتے ہیں اور جس کی سطح اب انتہا سے زیادہ گرم ہے اس کے بارے میں سائنس دانوں کو بہت ٹھوس شہادتیں ملی ہیں کہ کسی زمانے میں وہاں پانی سے لبالب سمندر تھے۔

یورپی خلائی ایجنسی کا ایک جہاز وینس ایکسپریس آجکل زہرہ کے گرد چکر لگا رہا ہے جس نے اس کی سطح کے بارے میں معلومات بھیجی ہیں اور سائنس دانوں نے اپنے تجزیۓ میں بتایا ہے کہ بہت قوی امکان ہے کہ زہرہ کسی زمانے میں بالکل زمین کی طرح کا سیارہ تھا۔

اب وہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ سیارہ اپنی موجودہ حالت میں کیسے پہنچا۔ سائسن دان غور کر رہے ہیں کہیں ایسا تو نہیں ہوا تھا کہ آب و ہوا میں ایسی تبدیلی آئی ہو جس پر قابو نہ پایا جاسکا ہو۔

وینس ایکسپریس سے بھیجنے جانے والے یہ نئے نتائج نیچر جرنل میں شائع ہوئے ہیں۔

کمیت، سائز اور بناوٹ میں سیارہ زہرہ، زمین سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔ زہرہ کو اگر وہ مشرقی ہو تو سورج طلوع ہونے سے قبل مشرقی افق پر اور اگر وہ مغربی ہو تو سورج غروب ہونے کے بعد مغربی افق پر با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ چاند کے بعد زہرہ سب سے چمکدار جرمِ فلکی کہلاتا ہے۔

تاہم زہرہ میں وہ مقناطیسی شِیلڈ نہیں پائی جاتی جو زمین میں ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی فضا پر سولر ونِڈ ہر وقت رہتی ہے۔ اور یہ عمل کھربوں سال سے جاری ہے۔

اس مقناطیسی شِیلڈ کی وجہ سے ہائیڈرجن، ہیلیئم اور آکسیجن گیسیں زہرہ کی سطح سے سولر ونڈ کے باعث بہت تیزی سے اڑ جاتی ہیں۔ اس کے برعکس زمین پر ایسے نہیں ہوتا۔

وینس ایکسپریس جس سے زہرہ کے بارے میں نئی معلومات حاصل ہوئی ہیں، اپریل دو ہزار چھ میں اس سیارے کی طرف روانہ ہوئی تھی۔ یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ زہرہ سیارے پر آسمانی بجلی ہے۔ کسی زمانے میں یہ متنازعہ بات تھی۔

اسی بارے میں
زمین کا نیا ہمسایہ
15 March, 2004 | نیٹ سائنس
نیلا اور سرخ قریب تر
05.09.2003 | صفحۂ اول
گیلیلیو کا مشن مکمل
22 September, 2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد