| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیلیلیو کا مشن مکمل
امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنے چودہ برس پرانےخلائی تحقیقاتی مشن ”گیلیلیو” کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہےاور اس خلائی گاڑی کو سیارہ مشتری کے مدار میں تباہ کر دیا ہے۔ ناسا کے ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر اسے بر وقت تباہ نہ کیا جاتا تو ممکن تھا کہ یہ مشتری کے کسی چاند سے ٹکرا کر وہاں زمینی جراثیم پھیلا دیتی اور اسطرح مستقبل میں وہاں مقامی حیات کا سراغ لگانے کی راہ میں حائل ہوتی۔ یہ خلائی گاڑی سترھویں صدی کے اطالوی ماہرِ فلکیات گیلیلیو کے نام سے موسوم تھی، جس نے مشتری کے چار بڑے چاند دریافت کیے تھے۔
گیلیلیو نے مشتری کے گرد چونتیس چکر لگائے اور تین ارب میل کا سفر طے کیا اپنی طے شدہ تباہی سے پہلے اس خلائی گاڑی نے جو آخری تصویریں اور دیگر معلومات بھیجی ہیں ان سے مشتری کے مقناطیسی دائرہِ اثر کا پتہ چلتا ہے |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |