BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نظامِ شمسی سے باہر سب سے بڑا سیارہ
سیارہ
سیارے کا قطر بہت بڑا ہے لیکن اس کی کثافت بہت کم ہے
ماہرینِ فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے اب تک سب سے بڑے سیارے کو دریافت کر لیا ہے جو ایک اور سیارے کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

ایک اور سیارے کے مدار میں گردش کرنے والا یہ سیارہ مشتری سے ستر فیصد بڑا ہے۔

لیکن دریافت ہونے والے نئے سیارے کی کثافت نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری سے بہت کم ہے جو اسے انتہائی کم کثافت والا سیارہ بنا دیتا ہے۔

اس نئی تحقیق کی تفصیلات آسٹروفزیکل جرنل میں شائع کی جائیں گی۔

ٹریس فور نامی یہ نیا سیارہ ہرکولیس کے مجمعِ کواکب میں واقع ہے اور اسے ٹرانس ایٹلانٹِک ایکسو پلینٹ سروے پر کام کرنے والے ماہرینِ فلکیات کی ایک ٹیم نے دریافت کیا۔

ٹریس فور زمین سے چودہ سو پینتیس نوری سال کے فاصلے واقع ایک دوسرے ستارے کے گرد گردش کرتا ہے۔

اس سیارے کا درجہ حرارت 1327 سینٹی گریڈ ہے۔ چونکہ اس سیارے کے اوپر کی فضا میں نسبتاً کم کشش پائی جاتی ہے اس لیے غالباً اس کا کچھ حصہ شہابِ ثاقت کی دم کی طرح خمیدہ ہے۔

لوول آبزرویٹری سے تعلق رکھنے والے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ جارجی مینڈوشیو کا کہنا ہے کہ ٹریس فور نظام شمسی سے باہر سب سے بڑا سیارہ ہے۔

یہ سیارہ اتنا بڑا ہے کہ موجود سیاروں کو ماپنے کے لیے استعمال ہونے والے پیمانوں کے مدد سے اس کے سائز کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہے۔

اسی بارے میں
پھولا ہوا سیارہ ایک نیا معمہ ہے
16 September, 2006 | نیٹ سائنس
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
01 December, 2003 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد