BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 September, 2007, 09:26 GMT 14:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آلودہ ترین شہر، ایک انڈیا میں
آلودگی بڑھاتی صنعتیں
آلودہ مقامات پر بچے بیمار اور ہلاک ہو رہے ہیں: منتظم اعلیٰ
امریکہ میں ماحولیات کے بارے میں کام کرنے والی تنظیم نے دنیا کے دس سب سے زیادہ آلودہ مقامات کی فہرست جاری کی ہے۔ 'دی بلیک سمتھ نامی اس تنظیم کی اس فہرست میں سابق سوویت یونین کی ریاستوں، چین، انڈیا، پیرو اور زیمبیا کے شہر شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ افراد شدید آلودگی کا شکار ہیں جس کی ایک بڑی وجہ کیمیائی، دھات اور کانکنی کی صنعتیں ہیں۔ آلودگی بیماریوں اور کم عمری میں موت کا باعث بن رہی ہے۔

دو ہزار سات کی فہرست میں چین کا شہر تیانگ یانگ جہاں ممکنہ طور پر ایک لاکھ چالیس ہزار افراد تانبے کی صنعت سے آلودگی کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انڈیا کے شہر سکندا بھی آلودہ ترین مقامات میں شامل ہے۔ اس میں میں بارہ کانیں ہیں جو ماحولیاتی تحفظات کے بغیر کام کر رہی ہیں اور ان سے نقصاندہ کیمیائی اجزاء پینے والے پانی میں شامل ہو رہے ہیں۔

آذربائجان کے شہر سمگئیت میں کینسر کی شرح قومی اوسط سے اکیاون فیصد زیادہ ہے اور بچوں میں پیدائشی کمزوریوں کی صورت میں اس کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔

بلیک سمتھ کے منتظم اعلیٰ رچرڈ فلر نے کہا کہ ’ حقیقت یہ ہے کہ ان آلودہ مقامات پر بچے بیمار اور ہلاک ہو رہے ہیں اور ان مقامات پر حالات بہتر بنانا بہت زیادہ مشکل کام نہیں ہونا چاہیے‘۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ذرائع ابلاغ میں آلودگی کا بہت ذکر رہا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لیے وسائل جمع کرنے کی طرف زیادہ کام نہیں کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
چین: ہر ہفتے میں دو کارخانے
20 June, 2007 | نیٹ سائنس
فضا میں آلودگی اور آپ کی کار
21 April, 2006 | نیٹ سائنس
20 ہزار کانوں میں کام بند
16 May, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد