BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 August, 2007, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سی ڈی کی پچیسویں سالگرہ
سی ڈی
فلپز اور سونی نے ایک دوسرے کے اشتراک سے سی ڈی بنائی تھی۔
پچیس برس قبل سترہ اگست 1982 کو جرمنی میں فلپس کمپنی کی فیکٹری میں دنیا کی سب سے پہلی سی ڈی بنائی گئی تھی۔ یہ میوزک کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت تھی۔

اس وقت سے لے کر اب تک دنیا میں دو سو بلین سے زائد سی ڈیز فروخت کی جا چکی ہیں۔

سب سے پہلی سی ڈی میوزکل بینڈ ’آبا‘ کی موسیقی پر مشتمل تھی جس کا نام ’دی وزیٹرز‘ تھا۔

پیٹ کرامر فلپس کمپنی میں سب سے پہلی سی ڈی بنانے والے گروپ میں شامل تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ جب سی ڈی بنانے کے لیے فلپس کمپنی نے سونی کے ساتھ اشتراک کیا تو اس وقت ہمارا ٹارگٹ سی ڈی کے لیے دنیا جیتنے کا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دونوں کمپنیوں کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ کمپیوٹر اور فن کی دنیا کی صنعتیں بھی اپنے کام کو محفوظ کرنے کے لیئے سی ڈی کا انتخاب کریں گی۔

دونوں کمپنیوں نے 1979 میں ایک گھنٹے دورانیے کا آڈیو مواد محفوظ کرنے کے مقصد سے سی ڈی کے فارمیٹ پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ بعدازاں بیتھوون کی ’نائنتھ سمفنی‘ کی سی ڈی پر مکمل ریکارڈنگ کے لیے سی ڈی کی ریکارڈنگ صلاحیت کو بڑھا کر 74 منٹ کر دیا گیا۔

نومبر 1982 میں پہلی مرتبہ سی ڈیز کو فروخت کیا گیا جن میں سے اکثر کلاسیکل ریکارڈنگ پر مبنی تھیں۔

گزشتہ دس برسوں میں دنیا بھر میں سی ڈیز کی فروخت میں کمی آئی ہے اور اس کے برعکس انٹرنیٹ پر موجود ڈیجیٹل میوزک کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی فونوگرافک انڈسٹری کے مطابق 2010 تک دنیا بھر میں میوزک کی فروخت کا ایک چوتھائی حصہ ڈیجیٹل میوزک کی فروخت پر مبنی ہوگا۔

رواں سال کے پہلے حصے میں برطانیہ میں سی ڈیز کی فروخت میں دس فیصد کمی آئی ہے جبکہ ڈاؤن لوڈنگ کے ذریعے ڈیجیٹل میوزک کی فروخت میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 پورٹیبل پلے سٹیشن2005 ،نمبر1 گیجٹ
سونی کا پورٹیبل پلے سٹیشن سب سے مقبول
سی ڈیزاصل جیسی نقل
پاکستان میں نمبر دو سی ڈیز کا کاروبار زوروں پر ہے
نقل اوراصل کا جھگڑا
پشاورمیں جعلی سی ڈیز کےکاروبار پرویڈیورپورٹ
اسی بارے میں
بھاگنے والا روبوٹ
19 December, 2003 | نیٹ سائنس
فلم چربہ سازی کا انوکھا مقدمہ
07 November, 2005 | نیٹ سائنس
نقل اور اصل کا جھگڑا
02 June, 2005 | نیٹ سائنس
’ڈی وی ڈی جان‘ کی جیت
23 December, 2003 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد