BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 December, 2003, 12:39 GMT 17:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ڈی وی ڈی جان‘ کی جیت
’ڈی وی ڈی جان‘ لِنکس پر فلمیں دیکھتے تھے

ناروے میں ایک عدالت نے ایک شخص کو ڈی وی ڈی پائریسی کے الزام سے بری کر دیا ہے۔

عدالت نے اس سے قبل کے ایک فیصلے کو صحیح قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ جان جوہانسن نے ایک ایسا پروگرام بنا کر جو ڈی وی ڈی کوڈ کو توڑ کر اس کی نقول بنانا ممکن بناتا ہے، قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

یہ فیصلہ ہالی وڈ کی پائریسی کے خلاف کوششوں کے لئے ایک دھچکہ ہے۔

امریکہ کی موشن پکچر ایسوسی ایشن (ایم پی اے اے) نے کہا ہے کہ وہ اس عدالتی فیصلے سے مایوس ہوئی ہے اور اس سے کاپی رائٹ پابندیاں توڑنے کے لیے مزید لوگوں کی ہمت افزائی ہوگی۔

جان جوہانسن نے، جنہیں انٹرنیٹ برادری ’ڈی وی ڈی جان‘ کے نام سے جانتی ہے، اپنا پروگرام لِنکس آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹروں پر فلمیں دیکھنے کے لیے بنایا۔ انہیں نے اپنا یہ پروگرام انٹرنیٹ پر انیس سو ننانوے میں شائع کیا۔

DeCSS نامی ان کا سافٹ ویئر ڈی وی ڈی پرموجود مواد کے حفاظتی کوڈ کو توڑ کر انکی نقول بنانا ممکن کر دیتا ہے۔

امریکی فلم صنعت نے جان پر چوری کا الزام لگایا۔ تاہم اوسلو کی ایک عدالت نے جنوری دو ہزار تین میں کہا تھا کہ وہ جائز طور پر خریدی ہوئی ڈی وی ڈیز کے ساتھ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ اب ایک اپیل عدالت نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے ایم پی اے اے کے کیس کو خارج کر دیا ہے۔

فیصلہ سناتے ہوئے جج نے کہا کہ مسٹر جوہانسن اپنی خریدی ہوئی ڈی وی ڈیز کی آزادی سے نقل کر سکتے ہیں، اور یہ کہ انہوں نے ناروے انٹلیکچوؤل قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

ایم پی اے اے نے اپبے رد عمل میں کہا کہ وہ اس فیصلے سے مایوس ہوئے ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کیا وہ اس کے خلاف ناروے کے سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے کہ نہیں۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ ’جوہانس جیسے سلسلہ وار ہیکر ایماندار صارفین کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔‘

ہالی وڈ فلم سٹوڈیوز کا کہنا ہے کہ پائریسی سے انہیں سالانہ تین ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد