BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 August, 2007, 07:15 GMT 12:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹوٹتے ستاروں کی روشنیوں بھری بارش
پرسیڈ
دمدار ستارے کا ملبہ ذمین مدار میں داخل ہوتے ہی روشنی کا لکیر پیدا کرتا ہوا جل جاتا ہے
ہزاروں لوگوں نے اتوار اور سوموار کی درمیانی رات شمالی افق پر شہابِ ثاقب کی بارش کا روشنیوں بھرا سلسلہ دیکھا ہے۔

شمالی افق پر ٹوٹتے ہوئے ہوئے ستاروں کے ایک ساتھ ابھرنے کے اس سالانہ سلسلے کو ’پرسیڈ‘ کہا جاتا ہے۔ اس دفعہ پرسیڈ ایسے موقع پر ہوا ہے جب نیا چاند نمودار ہو رہا ہے اور کئی سالوں کے بعد علومِ فلکیات کے شائقین کو سلسلہ وار شہابِ ثاقب واضح دکھائی دیئے۔

یہ سلسلہ دو ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے لیکن اتوار کو رات گئے پرسیڈ کا سلسلہ اپنی انتہا کو پہنچ گیا۔ سب سے واضح منظر آسمان کے شمال مشرقی افق پر تھا جو مغربی یورپ اور شمالی امریکہ سے ٹوٹتے ستاروں کے اس سلسلے کو دیکھنے کا واضح ترین مقام ہے۔

فلکیاتی علوم کی برطانوی سوسائٹی ’رائل ایسٹرانومِکل سوسائٹی‘ کے پروفیسر رابرٹ ماسے کا دعویٰ ہے کہ آسمان کے سب سے صاف اور انتہائی تاریک حصوں میں ایک گھنٹے کے دوران ایک سو کے قریب شہابِ ثاقب نمودار ہوتے دکھائی دیئے ہونگے۔

سالانہ ’پرسیڈ‘ یعنی شہابِ ثاقب کی بارش کا یہ سلسلہ بارہ اگست کو اس شروع ہوتا ہے جب زمین اپنے مدار میں گردش کرتی ہوئی ’سوفٹ ٹرٹل‘ نامی دمدار ستارے سے الگ ہو کر خلاء میں گھومنے والے ملبے میں سے گزرتی ہے۔

پھٹتا ستارہایک ٹوٹتا ستارہ
ماہرین انوکھے عمل کا مشاہدہ کرنے میں کامیاب
مریخگوگل کا نیا منصوبہ
گوگل مارس کے ذریعے مریخ کی آن لائن سیر
اجرام فلکیتہہ تک پہنچنا ہے
کائنات کےاربوں سال پرانےذرّات حاصل
اسی بارے میں
ٹوٹتےتارے کی ایک جھلک
24 July, 2006 | نیٹ سائنس
ستارہ کہکشاں چھوڑ چلا
09 February, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد