ماحولیاتی تبدیلیوں پر عالمی اجلاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ آئندہ ماہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک کثیر الملکی کانفرنس بلائے گا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور دنیا کے پندرہ بڑی معاشی طاقتوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ صدر بش نے اس اجلاس کی تجویز اس برس مئی میں جی ایٹ اجلاس سے قبل پیش کی تھی۔ اپنے دعوت نامے میں صدر بش نے کہا ہے کہ امریکہ’ 2008 کے اختتام تک ماحولیات کے حوالے سے نئے عالمی ڈھانچے کی تشکیل کے حوالے سے دیگر بڑی معیشتوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے‘۔ صدر بش کے مطابق یہ ڈھانچہ 2009 تک اقوامِ متحدہ کے مجوزہ ماحولیاتی نظام کے حوالے سے ایک بین الاقوامی معاہدے کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوگا۔ جن ممالک کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ان میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، اٹلی،انڈونیشیا، جاپان، میکسیکو، روس، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس برس جون میں جی ایٹ اجلاس کے موقع پر صدر بش نے گیسوں کے اخراج میں قابلِ ذکر حد تک کمی لانے اور 2009 کے آخر تک کیوٹو پروٹوکول کی جگہ نیا نظام لانے کے حوالے سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ |
اسی بارے میں ’آلودہ بادل بڑھتی گرمی کے ذمہ دار‘02 August, 2007 | نیٹ سائنس چین: ہر ہفتے میں دو کارخانے20 June, 2007 | نیٹ سائنس ماحولیاتی تبدیلی، عالمی رہنما متفق16 February, 2007 | نیٹ سائنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||