ایک اور ہرجانے کا دعویٰ ’ٹیوب‘ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلش پریمئر لیگ ویڈیو دکھانے والی انٹرنیٹ سائٹ یوٹیوب پر کاپی رائٹ یا جملہ حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر ہرجانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ فٹبال کی تنظیم کا کہنا ہے کہ یوٹیوب نے جان بوجھ کر اس کے جملہ حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فٹبال کو سائٹ پر دکھانے دیا ہے۔ گزشتہ سال گوگل نے یوٹیوب کو خرید لیا تھا۔ یوٹیوب پر پہلے ہی میڈیا کی ایک بڑی کمپنی وایاکوم نے ایک ارب ڈالر کا مقدمہ کر رکھا ہے۔ وایا کوم کا الزام ہے کہ یوٹیوب نے اس کے ٹی شوز کے کلپس کو غیر قانونی طور پر صارفین کو دکھایا ہے۔ یو ٹیوب نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان سے انٹرنیٹ کو خطرہ ہے۔
انگلش پریمئر لیگ اور امریکہ میں موسیقی جاری کرنے والے ایک ادارے بورن نے نیویارک میں یہ مقدمہ دائر کیا ہے جس میں غیر متعین جرمانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوب جان بوجھ کر اپنی سائٹ کی ساکھ بڑھانے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ سائٹ پر لوڈ کی جانے والی ویڈیوز دیکھیں، جس سے مواد کی کمرشل ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ حالیہ سالوں میں پریمئر لیگ کی کمرشل ویلیو بہت تیزی سے بڑھی ہے اور اسی وجہ سے جملہ حقوق کا تحفظ اس کی اولین ترجیح بن گیا ہے۔ اگلے تین سالوں میں ٹی وی، ریڈیو اور انٹرنیٹ پر براہ راست میچ اور ان کی جھلکیاں دکھانے کے جملہ حقوق تین ارب پاؤنڈ تک نیلام ہو چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں بی بی سی ویڈیوز یو ٹیوب پر03 March, 2007 | نیٹ سائنس ویب ٹو: میڈیا برائے عوام15 February, 2007 | نیٹ سائنس 06: انٹرنیٹ صارفین اور سنسر شپ کا سال31 December, 2006 | نیٹ سائنس گوگل نے یوٹیوب خرید لیا10 October, 2006 | نیٹ سائنس سینما بھی ڈیجیٹل ہو گیا20 August, 2006 | نیٹ سائنس 2006: پچاس پسندیدہ سائیٹس15 August, 2006 | نیٹ سائنس ویب کا پندرہ سالہ سفر: ایک جائزہ08 August, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||