’ویڈیو اپ لوڈنگ پر پیسہ ملےگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یو ٹیوب نامی ویب سائٹ پر ذاتی فلمیں اپ لوڈ کرنے والے افراد کو جلد ہی ’یو ٹیوب‘ کی تشہیری آمدنی میں سے بھی حصہ ملنے لگےگا۔ ’یو ٹیوب کے خالق چیڈ ہرلے نےڈیووس میں عالمی اکنامک فورم کے موقع پر بی بی سی کو بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی آمدن کی تقسیم کے ایک نظام پر کام کر رہے ہیں جو تخلیقات کی بنیاد پر انعام دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشکش صرف ان صارفین کے لیے ہوگی جو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو کے جملہ حقوق کے مالک ہوں گے۔ چیڈ ہرلے کے مطابق یہ نظام آئندہ چند ماہ میں کام شروع کرے گا اور اس کے تحت اصل فلم سے قبل اشتہارات بھی دکھائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی اشتہارات کے دورانیے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور فی الحال تین سیکنڈ کا اشتہاری کلپ چلانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ ’یو ٹیوب کے خالق نے یہ بھی بتایا کہ یو ٹیوب’ آڈیو فنگر پرنٹنگ‘ ٹیکنالوجی کے ذریعے کاپی رائٹ مواد کی پہچان کے پروگرام پر بھی کام کر رہی ہے۔ چیڈ ہرلے نے کہا کہ یو ٹیوب نے اب تک آمدن میں سے صارفین کو حصہ دینے کا عمل اس لیے شروع نہیں کیا تھا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ پہلے ویڈیو شیئرنگ کا عمل آسان بنا دیا جائے تاکہ کوئی عام صارف بھی اس سے استفادہ کر سکے۔ یاد رہے کہ ’ریور‘ جیسی ویڈیو شیئر ویب سائٹس پہلے ہی اپنے صارفین کو اشتہاری آمدن میں سے حصہ دیتی ہیں۔ یو ٹیوب نامی ویب سائٹ کو ماہانہ ستّر ملین صارفین استعمال کرتے ہیں اور اسے گزشتہ نومبر میں گوگل نے ایک اعشاریہ چھ بلین ڈالر میں خریدا تھا۔ گوگل کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سے یو ٹیوب نے بہت سے میڈیا گروپس سے معاہدوں کے حوالے سے بات چیت بھی کی ہے۔ | اسی بارے میں گوگل نے یوٹیوب خرید لیا10 October, 2006 | نیٹ سائنس ویب کا پندرہ سالہ سفر: ایک جائزہ08 August, 2006 | نیٹ سائنس سال 2006 کی شخصیت: ’آپ‘17 December, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||