BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 April, 2007, 01:05 GMT 06:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سافٹ ویئر صرف تین ڈالر میں
فائل فوٹو
اس سکیم کا مقصد دنیا میں ڈیجیٹل فرق کو دور کرنا ہے
دنیا بھر میں کمپیوٹر کے استعمال کو دوگنا کرنے کی کوشش میں کچھ ممالک میں مائیکروسافٹ کے سافٹ وئیرز صرف تین ڈالر میں فروخت کیے جائیں گے۔

مائیکرو سافٹ 2015 تک مزید ایک بلین لوگوں کو کمپیوٹر سے متعارف کرانا چاہتی ہے۔

تین ڈالر کے مائیکرو سافٹ پیکج کی فروخت 2007 کے درمیان میں شروع کر دی جائے گی اور اس سستےسافٹ ویئر کو خریدنے کی حقدار وہی حکومتیں ہونگی جو اپنے سکولوں میں ایسے کمپیوٹر مفت فراہم کریں گی جن پر ونڈوز آپریٹنگ نظام چل سکتا ہو۔

مائیکرو سافٹ کے علاوہ دوسری کمپنیاں اور تنظیمیں بھی ترقی پذیر ممالک میں کمپیوٹر خواندگی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس حوالے سے خاص طور پر ’ہر بچے کے لیے لیپ ٹاپ ‘ جیسے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

سستے اورایسے اچھے لیپ ٹاپ تیاری کے آخری مراحل میں ہیں جو خاص طور پر تعلیمی مقاصد کے لیے بنائے جا رہے ہیں اور اس موسم گرما میں لاکھوں لیپ ٹاپ ترقی پذیر ممالک میں پہنچنے شروع ہو جائیں گے۔

اس مہم کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو 100 ڈالر میں ایک کمپیوٹر فروخت کرنا ہے فی الحال اس کی قیمت ڈیڑھ سو ڈالر ہے۔ابھی جن ممالک کو کمپیوٹر فراہم کیے جائیں گے ان میں برازیل، ارجنٹائن، روانڈا ، نائجیریا اور لیبیا شامل ہیں۔

مائیکرو سافٹ کی اس سکیم کا افتتاح بل گیٹس نے بیجنگ میں کیا۔ اس سکیم کا مقصد دنیا میں ڈیجیٹل فرق کو دور کرنا ہے اور کمپیوٹر کے فوائد دنیا کے ان لوگوں تک پہنچانا ہے جو ابھی تک اس سے محروم ہیں۔

اسی بارے میں
مائکروسافٹ پر بھاری جرمانہ
13 July, 2006 | نیٹ سائنس
کمپیوٹر وائرس کے بیس برس
11 November, 2003 | نیٹ سائنس
مائیکروسافٹ: غلطی کا اعتراف
11 February, 2004 | نیٹ سائنس
حملہ ناکام: مائیکروسافٹ
22 August, 2003 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد