فائل شیئرنگ اور ونڈوز کا نیا اپڈیٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمپیوٹر فائل شیئرنگ کرنے والے ایک گروپ نےونڈوز ایکس پی کو بہتر بنانے کے لیے بنے ایک اپڈیٹ کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ فائل شیئرنگ کے ذریعے لوگ انٹرنیٹ پر کمپیوٹر فائلوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ ’ڈاؤن ہل بیٹل‘ نامی گروپ نے ’ایس پی ٹو‘ نامی اس نئے اپڈیٹ کو بانٹنے کے لیے فائل شیئرنگ سافٹ ویئر کے ذریعےایک لنک قائم کر دی ہے۔ مائیکروسافٹ نے بی بی سی نیوز آن لائین کو بتایا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایس پی ٹو اپڈیٹ ذاتی کمپیوٹرز بنانے والوں کو پہلے ہی مہیا کر دیا گیا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اگست کے آخر تک یہ عام طور پر گھروں میں استعمال کے لیے مہیا ہوگا۔ مائیکروسافٹ چاہتا ہے کہ یہ سکیوریٹی اپڈیٹ اگلے دو ماہ میں تقریباً ایک سو ملین مشینوں میں لگایا جائے، مگر اس وقت وہ اپنے سرورز پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا۔ اس وجہ سے مائیکروسافٹ نے روزانہ ہونے والے ڈاؤنلوڈز پر حد مقرر کر دی ہے۔ فائل شیئرنگ گروپ ’ڈاؤن ہل بیٹل‘ نے’بٹ ٹورینٹ‘ ٹیکنالوجی کے ذریعے ’ایس پی ٹو‘ کی نکل بنا کر اسے بانٹنا شروع کر دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ اس فائل کو زیادہ جلدی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اپنی سائیٹ پر ’ڈاؤن ہل بیٹل‘ کا کہنا ہے کہ مائکروسافٹ ڈاؤن لوڈز پر حد مقرر کر رہا ہے مگر فائل شیئرنگ کے ذریعے سبھی ’ایس پی ٹو‘ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگ اگر چاہیں تو حکومت یا بڑی کمپنیوں کا انتظار کرنے کے بجائے مسائل کے حل خود نکال سکتے ہیں۔ مائکروسافٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ مائکروسافٹ نے اپنے خریداروں کو ’ڈاؤن ہل بیٹل‘ والا ’ایس پی ٹو‘ نہ استعمال کرنے کی صلاح دی ہے۔ یہ اپڈیٹ 2003 میں منظر عام پر آنے والا تھا مگر تکنیکی مشکلات کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا۔ اس کا مقصد ونڈوز کو وائیرسوں سے مزید محفوظ بنانا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||