ننٹینڈو ’و آئی آئی‘: لمبی قطاریں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ننٹینڈو کی نئی گیم کھیلنے والی مشین (کانسول) وآئی آئی اب امریکہ میں دستیاب ہے جہاں اس کا مقابلہ سونی کے پلے سٹیشن اور مائیکروسافٹ کے ایکس باکس سے ہے۔ ہزاروں مداح، جن میں چند ایک نےکئی روز تک دکانوں کے سامنے انتظار کیا، قطاروں میں نیو یارک اور ہالی وڈ کی دکانوں کے باہر کھڑے ہوئے تھے۔ ننٹینڈو موبائل گیمز بنانے میں مارکیٹ میں سب سے آگے ہے اور ہر سال وہ دنیا بھر میں 200 ملین سے زیادہ ’ڈ س‘ اور گیم بائز فروخت کرتی ہے۔ وآئی آئی سے پہلے جاری کی جانے والی ’گیم کیوب‘ زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوئی تھی۔ و آئی آئی کے پہلے خریدار جانسن نے نیو یارک کے دکان کے سامنے ایک ہفتے سے زیادہ انتظار کیا۔ انتیس سالہ جانسن نے کہا ’میرے لیے اس گیم کا سب سے پہلا گاہک ہونا ضروری تھا۔‘ انہوں نے وآئی آئی خریدنے کے بعد ننٹینڈو کے امریکہ میں آپریشنز کے سربراہ سے ہاتھ ملایا۔ ننٹینڈو نے اپنے کانسول کو اپنے مد مقابل سے زیادہ آسان بنانے کی کوشش کی۔ ننٹینڈو نے جان بوجھ کر اپنی وآئی آئی کو سونی کے پلے سٹیشن اور مائکروسافٹ کے ایکس باکس سے مختلف طور پر مشتہر کیا ہے۔ مائکروسافٹ اور سونی مکمل انٹرٹینمینٹ سسٹم فراہم کر رہی ہیں جس پر فلمیں دیکھی جا سکتی ہیں اور ڈیجیٹل ڈاؤنلوڈز بھی کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے کانسولز بہترین گرافکس کا دعوی کرتے ہیں۔ لیکن ننٹینڈو نے گیم کھیلنے کا طریقہ بدلنے کی کوشش کی ہے۔ اُس کے کانسول کے کنٹرولر کی شکل ریموٹ کنٹرول کے طرح ہے اور وہ موشن سینسٹیو ہے(کنٹرولر کو ہلانے سے کھیل پر فرق پڑتا ہے)۔ ننٹینڈو کے مطابق اس سے گیمرز کو زیادہ آسانی ہوگی۔ وآئی آئی کھیلنے والوں کی آسانی کا خیال بھی رکھا گیا ہے۔
وآئی آئی ،جو 250 ڈالر میں دستیاب ہے، پلے سٹیشن تھری کے سستے ترین ماڈل سے نصف دام پر فراہم کی جارہی ہے۔ ایکس باکس جو پچھلے سال مارکیٹ میں آئی تھی، 158 پاؤنڈ اور 212 پاؤنڈ کے درمیان دستیاب ہے۔ ننٹینڈو کے ترجمان کے مطابق تقریباً چار لاکھ وآئی آئی کانسولز جاپان میں نو دسمبر سے دستیاب ہوں گے اور اتوار کو امریکہ میں وآئی آئی کی لانچ ہو گی۔ پرطانیہ میں وآئی آئی کانسول آٹھ دسمبر سے 179 پاؤنڈز میں دستیاب ہو گی۔ | اسی بارے میں ’2005 کا مقبول ترین گیجٹ‘03 March, 2005 | نیٹ سائنس سونی پلے سٹیشن کو قانونی دھچکا06 October, 2005 | نیٹ سائنس پلے سٹیشن 3 ہاتھوں ہاتھ بک گیا11 November, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||