پلے سٹیشن 3 ہاتھوں ہاتھ بک گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان میں الیکٹرونک سٹورز میں نیا آنے والا پلے سٹیشن 3 ہاتھوں ہاتھ بک گیا ہے۔ نئے پلے سٹیشن کے مداحوں نے سخت سردی میں گھنٹوں سٹورز کے سامنے کھڑے ہو کر ان کے کھلنے کا انتظار کیا۔ بہت سے مداحوں کو مایوس واپس جانا پڑا کیوں کہ سونی نے لانچ کے لیے صرف ایک لاکھ پلے سٹیشن ہی سٹورز میں رکھوائے تھے جو ان کے کھلتے ہی ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔ سٹورز کے سامنے قطاریں اتنی لمبی تھیں کہ بڑے سٹورز کو اس بات کے لیے لاٹری نکالنی پڑی کہ کس کو پلے سٹیشن بیچیں اور کس کو نہ بیچیں۔ ٹوکیو کے ’بک کیمرہ‘ سٹور کے سامنے ایک ہزار سے زائد افراد قطار بنائے کھڑے تھے۔ سٹور کے سیلز مینوں کو مائیکرو فون پر بے صبرے گاہکوں کو خبردار کرنا پڑا کہ اگر دھکم پیل میں کوئی شخص بھی زخمی ہوا تو وہ سٹور بند کر دیں گے۔ ٹوکیو کے ایک سٹور کے سامنے قطار میں کھڑے اکتالیس سالہ ٹوموآکی ناکامورا نے بتایا کہ ’میں کافی عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہا تھا۔ اب میں اختتام ہفتہ کے دونوں دن اس سے کھیلتا رہوں گا۔ کھانے کے لیے بالکل کوئی وقت نہیں ہے‘۔
سونی کے گیم یونٹ کے سربراہ کین کتراگی نے، جنہیں پلے سٹیشن کا جدِ امجد کہا جاتا ہے، پلے سٹیشن کے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو اس نیکسٹ جینیریشن اینٹرٹینمنٹ سے دلی تسلی ہو گی‘۔ سونی دو طرح کے پلے سٹیشن 3 فروخت کر رہا ہے۔ ایک جو کہ 60 جی بی ہارڈ ڈرائیو کا ہے ساٹھ ہزار ین یعنی دو سو ستر پاؤنڈ کا ہے اور دوسرا 20 جی والا ورژن انچاس ہزار نو سو اسی ین یعنی دو سو بائیس پاؤنڈ کا ہے۔ دونوں ورژن کے ساتھ ایک وائرلیس کٹرولر، ایک بلو رے ہائی ڈیفینیشن ڈی وی ڈی ڈرائیو اور ایک پورٹ آتی ہے تاکہ اسے ہائی ڈیفینیشن ڈسپلے کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔ پلے سٹیشن 3 خریدنے والوں کی آن لائن پلے سٹیشن نیٹ ورک تک بھی مفت رسائی ہو جائے گی جہاں وہ گیم کھیلنے والے دوسرے شوقینوں سے بات چیت کر سکیں گے۔ | اسی بارے میں سونی پلے سٹیشن کو قانونی دھچکا06 October, 2005 | نیٹ سائنس ’2005 کا مقبول ترین گیجٹ‘03 March, 2005 | نیٹ سائنس ویڈیوگیمز بھی موبائیل شکل میں12 May, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||