انسانی حقوق سے متعلق نیا سرچ انجن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا بھر کی حقوقِ انسانی کی تنظیمیں ایک سرچ انجن کی تیاری میں مصروف ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کو روکنے کے لیے مہم کی تشکیل دینے میں مدد کرے گی۔ اس ڈیٹابیس میں منحرف افراد، ان کے خلاف کی گئی زیادتیاں کے تفصیل اور آزادیوں پر پابندیاں کے خلاف مہم سے متعلق معلومات موجود ہوں گی۔ تین ہزار سے زیادہ تنظیم اس ڈیٹابیس کے لیے معلومات بھیج رہی ہیں ۔ حقوقِ انسانی کی تنظیمیں کے مطابق موجودہ سرچ انجنز پر اِن موضوعات پر ناکافی معلومات ہیں۔ سرچ انجن پر کام ایک غیر منافع بخش تنظیم، ہری ڈوکس، کے زیر انتظام ہو رہا ہے۔ یہ منصوبہ جانی پہچانی حقوقِ انسانی کی تنظیمیں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور اینٹی سلیوری انٹرنیشنل کے دستاویز کی انڈیکسنگ کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ آج سینکڑوں تنظیمیں اپنی معلومات کو اپ لوڈ کر رہی ہیں۔ اس منصوبہ سے پہلے زیادہ تر مقامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیل دستیاب نہیں تھی۔ ہری ڈوکس کا خیال ہے کہ اِس سسٹم کی تقریباً تین ہزار ویب سائٹوں پر پچیس لاکھ سے زائد صفحات سرچ کے لیے دستیاب ہیں۔ صارفین 77 زبانوں میں اس ڈیٹابیس کو سرچ کر سکتے ہیں۔ اس منصوبے کا نام ہری سرچ ہے۔اس پر کام 2003 میں شروع ہوا تھا اور یہ اب لانچ کے لیے تیار ہے۔ اس کا لانچ انسانی حقوق کے عالمی دن، دس دسمبر، کو ہوگا۔ منتظمین توقع کر رہے ہیں کہ اس ڈیٹا بیس پر معلومات جمع کرنے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مہم کی تشکیل دینے میں اور سرکاری حراست میں موجود افراد کی رہائی میں مدد ملے گی۔ | اسی بارے میں انٹرنیٹ پر آزادیِ اظہار کو خطرہ 28 October, 2006 | نیٹ سائنس نیٹ آزادی: ایمنسٹی کی مہم28 May, 2006 | نیٹ سائنس برطانوی فوج کے مظالم: ایمنسٹی رپورٹ11 May, 2004 | صفحۂ اول ایمنسٹی: عدالتی فیصلوں کا خیر مقدم19 December, 2003 | صفحۂ اول امریکہ:حقوق انسانی کے لیے خطرہ10 November, 2003 | صفحۂ اول عراق:انسانی حقوق پرایمنسٹی کی تشویش23.07.2003 | صفحۂ اول ’امریکی مہم سے ہر کوئی دہشت زدہ ہے‘ 28.05.2003 | صفحۂ اول فوجی مقاصد: حقوقِ انسانی نظرانداز10.12.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||