BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 May, 2006, 12:06 GMT 17:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیٹ آزادی: ایمنسٹی کی مہم
یاہو
مہم کا آغاز ایک ویب سائٹ کے اجراء سے ہوگا
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنشینل آن لائن آزادیوں کے حوالے سے ایک مہم شروع کر رہی ہے اور اس نےانٹرنیٹ صارفین سےاس مہم میں ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔

ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ مختلف حکومتیں نیٹ پر آزادی اظہار کو دبارہی ہیں اور ان کی ان کوششوں کے خلاف جہدو جہد کرتے ہوئے اسے پینتالیس سال ہوگئے ہیں۔

اس مہم کا آغاز ’ارریپریس ایبل ڈاٹ نیٹ‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ کے اجراء ہوگا۔

اس سے قبل بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ویب پر پابندیوں اور نیٹ پر آزادی اظہار کے سلسلے میں جیل جانے والے لوگوں کی رہائی کے لیےمختلف مہمات چلائیں ہیں۔ دیگر تمام مہمات مذکورہ مہم کا حصہ ہوں گی۔

اس تازہ مہم کے دوران اس بات کو اجاگر کیا جائے گا کہ کن طریقوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے نیٹ کو استعمال کیا جاتا ہے اور انٹرنیٹ پر بات کرنے کے جرم میں جیل جانے والوں کی رہائی کے لیے متعلقہ حکام پر دباؤ ڈالا جائے گا۔

مہم کے دوارن ان تمام طریقوں پر روشنی ڈالی جائے گی جس کی مدد سے حکومتیں صارفین کے نیٹ کے آزادانہ استعمال کو محدود کرنے کی کوششیں کرتی ہیں۔

 نیٹ پر آزادی اظہار پر پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں نیٹ کیفے بند ہو رہے ہیں، گھریلو نیٹ صارفین بھی اس عمل سے شدید متاثر ہیں۔چیٹ کمروں میں ہونے والی بات چیت پر نظر رکھی جا رہی ہے یہی نہیں بلکہ بلاگز سینسر یا بند کیے جا رہے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ترجمان

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ترجمان نے کہا کہ نیٹ پر آزادی اظہار پر پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں نیٹ کیفے بند ہو رہے ہیں، گھریلو نیٹ صارفین بھی اس عمل سے شدید متاثر ہیں۔چیٹ کمروں میں ہونے والی بات چیت پر نظر رکھی جا رہی ہے یہی نہیں بلکہ بلاگز سینسر یا بند کیے جا رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر کیٹ ایلن کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ انسانی حقوق کی جدوجہد کے لیے ایک نئے محاذ کی شکل بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی مدد سے لوگوں کو بااختیار بنانے اور تعلیم دینے، انہیں اپنی رائے کے آزادنہ اظہار اور دوسروں کو اس میں شریک کرنے کا عمل حکومتوں کی سخت کارروائیوں کا نشانہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر حکومتوں کی پالیسوں پر تنقید اور ان کے خلاف آواز اٹھانے والے لوگوں کے خلاف مقدمات قائم کرکے انہیں جیل بھیجنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس کی مثال انہوں نے یوں دی کہ یاہو کی ہانگ کانگ برانچ نےچینی حکومت کوصحافی شی تاؤ کے ای میل اکاؤنٹ اور کمپیوٹر تک رسائی میں مدد دی جس کے نتیجے میں مذکورہ صحافی کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ عمل
تیانیمن سکوائر میں قتل عام کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر اخبارات کو اس بارے میں لکھنے سے باز رکھنے کی چینی حکومت کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ چینی صحافی شی تاؤ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

یاہو کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارہ آزادی اظہار کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کسی بھی قسم کی سزا کی مذمت کرتا ہے چاہے سزا دینے کا یہ عمل چین میں ہو یا دنیا کے کسی اور حصے میں۔

نیٹ صارفین میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں

ان کا کہنا تھا کہ یاہو کوصحافی کے بارے میں معلومات فراہم کے لیے قانونی طریقے سے کہا گیا تھا اور اس نے بھی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے وہی معلومات فراہم کیں۔

ایمنسٹی کی اس مہم کے دوران انٹرنیٹ صارفین کو ایک ایسے عہد پر دستخط کرنے کو کہا جائے گا جو نیٹ کے پر پابندیوں کی مخالفت کر تاہے۔

یہ عہد اقوام متحدہ کے انٹرنیٹ گورننس فورم میں پیش کیا جائے گا جس کا اجلاس اس سال ایتھنز میں نومبرمیں ہو گا۔

تنظیم انٹرنیٹ آپریشنز میں ملوث کمپنیوں کو ایک ایک میل پیغام بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں انہیں کہا جائے گا کہ وہ منافع کے لالچ میں اصولوں کو قربان نہ کریں اور جہاں جہاں بھی ان کمپنیوں کا نیٹ ورک ہے وہاں انسانی حقوق کی تکریم کی جائے۔

ان ممالک کے بارے میں پورٹیں تیار کی جائیں گی جو آن لائن کے آزادانہ استعمال پر پابندیاں لگاتے ہیں یا پھر ان لوگوں کی نگرانی کرتے ہیں جو حکومتی پالیسوں کے خلاف ہیں۔

اسی بارے میں
یاہو اور ہاٹ میل کا مقابلہ
01 April, 2004 | نیٹ سائنس
یاہو دس سال کا
01 March, 2005 | نیٹ سائنس
یاہو: بہتر سرچ ٹُول کا وعدہ
27 April, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد