| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایمنسٹی: عدالتی فیصلوں کا خیر مقدم
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نےامریکہ کی وفاقی عدالتوں کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکہ میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی ایک ترجمان ویانا کولوچی نے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلے کے ذریعے بش انتظامیہ کو ایک بار بھر یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ لوگوں کو بغیر کسی الزام کے غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنا درست نہیں ہے۔ ایمنسٹی کی ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد امریکی انتظامیہ کو ملک کے اندر اور باہر اسی طرح کی حراستوں سے اجتناب کرنا ہوگا۔ قانونی حلقوں میں بھی ان فیصلوں کو بش انتظامیہ کو پہنچنے والے قانونی دھچکوں سے تعبیر کیا گیا ہے۔ پہلے فیصلے میں وفاقی اپیل عدالت نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ امریکی شہریوں کو امریکہ کی سرزمین پر ہی ’دشمن جنگوؤں‘ کے طور پر گرفتار کرے۔ دوسری طرف کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ گوانتامو بے میں زیرحراست افراد کو وکلاء اور امریکی عدالتوں تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ عدالت نے کہا ہے کہ گوانتانامو میں ان افراد کی حراست امریکی اقدار کے برعکس ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||