| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ:حقوق انسانی کے لیے خطرہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کے نام پر اس جنگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات میں امریکی حکومت اور اس کے دوسرے ادارے نہ صرف حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والے اداروں اور کارکنوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔ حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ بر اعظم امریکہ میں حقوقِ انسانی کے کارکنوں کے خلاف ہونے والی کارروائیاں خطرے کی حدوں کو چھونے لگی ہیں۔ پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے کسی بھی اور خطے کے مقابلے میں حقوقِ انسانی کے کارکنوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں بر اعظم امریکہ میں ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ اس خطے میں کولمبیا سب سے زیادہ اور بدترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہونے والا ملک ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل آئرین خان نے برازیل میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کولمبیا میں حقوق انسانی کے خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلانے والوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور بعض اوقات ہلاک بھی کر دیا جاتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||