BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 October, 2006, 13:35 GMT 18:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خوشبوئیں بکھیرتے کمپیوٹر
خوشبوئیں بکھیرتے کمپیوٹر
پروفیسر ناکاموٹو نے کامیابی حاصل کر لی تو خوشبو سازی کی صنعت میں ایک انقلاب آ جائے گا
پروفیسر تاکامیشی ناکاموٹو کی تجربہ گاہ میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے آپ جو محسوس کریں گے وہ کوئی بو ہو گی۔

یہ بو بھنے ہوئے گوشت، پیاز، جاپانی شوربے اور سڑے ہوئے انڈوں کی بھی ہو سکتی ہے لیکن یہ بو کسی کمرے کی بوسیدگی میں بسی ہوئی محسوس ہوگی۔

لیکن یہ سب ایک پروفیسر کے اس انہماک کا نتیجہ نہیں ہے جو اپنی تحقیق کے لیے تجربات میں کھو کر غیر حاضر دماغی کا نشانہ بن گیا ہو اور اب اس کے گرد صرف بے ترتیبی کا پھیلاؤ رہ گیا ہو۔

حقیقت یہ ہے کہ ہر طرف پھیلی ہوئی اس مہک کا پروفیسر کے کام سےگہرا تعلق ہے۔

سیب کی خوشبو
 اگر اس آلے کہ سامنے ایک تازہ سیب رکھا جائے تو اس کی مشینی ناک سیب کی خوشبو کو سونگھے گی۔ اسے اپنے اندر محفوظ کر لے گی

ٹوکیو کے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے انجینئرنگ سکول کی اس تجربہ گاہ میں پروفیسر ناکاموٹو ایک ایسا آلہ ایجاد کرنے میں لگے ہیں جو سینکڑوں طرح کی خوشبوئیں محسوس کر سکتا ہو، ایک دوسری میں ملا سکتا ہو اور پھیلا سکتا ہو۔

اس سلسلے میں ان کی ٹیم کی تمام تر توقعات کا مرکز وہ آلہ ہے جسے وہ ’اوڈر ریکارڈر‘ یا ’بو ریکارڈر‘ کا نام دیتے ہیں اور جو کسی بھی خوش یا بد بو کو محسوس کر کے ریکارڈ کر سکتا ہے اور پھر اسے اپنے اندر موجود کیمیائی مادوں کی مدد سے دوبارہ تخلیق کر کے خارج کر سکتا ہے۔

nakamoto
جاپان کے کئی خوشبو ساز اداروں نے پروفیسر ناکاموٹو کے کام میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے

اگر اس آلے کہ سامنے ایک تازہ سیب رکھا جائے تو اس کی مشینی ناک سیب کی خوشبو کو سونگھے گی۔ اسے اپنے اندر محفوظ کر لے گی اور اس کے بعد یہ آلہ اس کا تجزیہ کر کے اپنے اندر محفوظ کیمیائی مادوں کی مدد سے ویسی ہی خوشبو پیدا کرنے کے لیے درکار عناصر حاصل کرے گا اور سیب کی خوشبو پیدا کر دے گا اور اس کے بعد آپ جب چاہیں اس سیب کی خوشبو کو محسوس کر سکتے ہیں۔

پروفیسر ناکاموٹو کا کہنا ہے کہ ان ky کوشش ہے کہ وہ دنیا myz اب پیدا ہونے والی تمام تر خوشبوئیں پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیں اور اس کے لیے انہوں نے دو طریقے اختیار کیے ہیں ایک تو یہ کہ خوشبو کو محسوس کیا جائے اور دوئم یہ کہ اسے پھر سے پیدا کیا جا سکے۔

اب تک انہوں نے صرف سیب، کیلے، نارنجی اور لیموں کی مہک بنانے پر دسترس حاصل کی ہے لیکن اس کے علاوہ بھی اربوں طرح کی خوشبوئیں اور بد بوئیں ہیں جن کے جوہر اور عناصرِ ترکیبی کا تجزیہ کر کے انہیں ایک ایسے فارمولے کی شکل دینا ہے جو کمپیوٹر کے ذریعے کام کر سکے۔

اس سلسلے میں پروفیسر ناکاموٹو کی ٹیم یہ کر رہی ہے کہ مختلف چیزوں کی مہک کو مشین کے ذریعے کشید کرتی ہے اور پھر مختلف کیمیائی مادوں میں اس کے جوہر کے ہم آہنگ عنصر تلاش کرتی ہے اور پھر ان کو دوبارہ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

ٹی وی اور ڈی وی ڈی
 توقع کی جا سکتی ہے کسی دن خوشبوؤں بکھیرے والے ٹیلیویژن بھی ملیں یا ڈی وی ڈی بھی دستیاب ہو جائیں

یہ ایک طویل کام ہے کیونکہ ظاہر ہے کہ پہلی کوشش میں تو کبھی بھی یہ ممکن نہیں ہوتا کہ کامیابی حاصل ہو جائے۔

اگر پروفیسر ناکاموٹو نے کامیابی حاصل کر لی تو کیا ہوگا۔ سب سے پہلے تو یہ ہو گا کے خوشبو سازی کی صنعت میں ایک انقلاب آ جائے گا۔ اس وقت اس صنعت میں ایسے ماہرین ہیں جو خوشبوؤں کے معیار کے لیے اپنی ناک پر انحصار کرتے ہیں لیکن اس مشین کے ایجاد کے بعد ایک زیادہ قابلِ اعتماد ذریعہ میسر آ جائے گا۔

جاپان کے کئی خوشبو ساز اداروں نے پروفیسر ناکاموٹو کے کام میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے لیکن بات یہیں ختم نہیں ہو گی۔ امکان یہ بھی ہے کہ یہ کام کمپیوٹر کریں گے اور گھروں کو ہر طرح کی خوشبوؤں سے مہکایا جا سکے گا۔

یہ توقع کی جا سکتی ہے کسی دن خوشبو بکھیرنے والے ٹیلیویژن بھی ملیں یا ڈی وی ڈی بھی دستیاب ہو جائیں۔

جذبات اور کمپیوٹر
جذبات چھپانا اب اور بھی مشکل
 نکسم 3 فروری تک محتاط
پی سی کیلیے خطرناک وائرس نکسم
کمپیوٹر وائرسنئے وائرس کا خطرہ
مائیکروسوفٹ ونڈوز نئے وائرس کا ذریعہ
فائر فاکسویب دنیامیں اضافہ
فائرفاکس ویب براؤزر نئے روپ میں
کمپیوٹر صرف 9990 روپے میں
بھارت میں کمپیوٹر اب عوام کی پہنچ میں
مائیکرو سوفٹجرمانے کا خطرہ
مائیکرو سوفٹ کو یورپی یونین کی ڈیڈلائن کاسامنا
کمپیوٹر ریڑھی پر
پشاور کے کمپیوٹر بازار سے ویڈیو رپورٹ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد