ہارڈڈرائیو کامستقبل کتنامحفوظ؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہارڈ ڈرائیو کی ایجاد کے پچاس سال پورے ہو چکے ہیں۔ اس نصف صدی کے عرصہ میں اس کی ٹیکنالوجی میں کافی ترقی ہوئی ہے اور یہ ترقی اب بھی جاری ہے۔ اب تو ایک ٹیرا بائیٹ تک کی ہارڈ ڈرائیو بھی دستیاب ہے جو قدرے چھوٹی بھی ہے۔ ہارڈ ڈرائیو کا تصور ڈینیل برنویل کی کوششوں کے بنا ممکن نہیں اور برنویل ایفیکٹ کی تکنیکی بنیاد پر ہی اس کے بنانے کا عمل پورا ہوتا ہے ۔ ہارڈ ڈرائیو بنانے والی کمپنی ڈبلیو ڈی کے آیان نی کا کہنا ہے کہ ’ تیز فتار سے گھومتے وقت ڈسک کا ایک سرا میڈیا کی طرف اٹھ جاتا ہے ‘۔ انہوں نے کہا کہ’ عام طور پر لوگ سوچتے ہیں کہ ڈسک کا سرا ہی میڈیا کو چھوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ڈسک اور میڈیا کا درمیانی فاصلہ ایک سو آنگسٹرم کے برابر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ انسان کاایک بال ایک ملین آنگسٹرم کے برابر ہوتا ہے۔ سیگیٹ کمپنی کے لائم رینفورڈ کا کہنا ہے کہ’ کمپیوٹر سسٹم کے اندر ڈسک کی حرکت ایک انوکھا عمل ہے۔‘ ڈسک ایک منٹ میں پندرہ ہزار بار گھومتی ہے۔ اور ڈسک کے اندر ڈیٹا میگنیٹک شکل میں محفوظ ہوتا ہے اور ڈسک کا ہر پول شمالی اور جنوبی پول میں میں منقسم ہوتا ہے۔ نئی ایجادات نے ڈسک کی کھڑی سطح کے درمیان ڈیٹا کو محفوظ کرنے میں کامیابی دلائی ہے جو کافی اہم ہے۔اس نئی ایجاد نے ڈسک میں زیادہ سے زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ امید ہے کہ اس طرح کی ڈسک اگلے سال کے اوائل میں دستیاب ہو سکے گی۔ اس ڈسک کی جو دیگر خوبیاں ہیں وہ یو ایس بی اورفائر وائر ڈرائیواستعمال کرنے والوں کے لیئے کافی کارآمد ہے۔ اس کے حافظہ کی صلاحیت کافی زیادہ ہوتی ہے جو استعمال کرنے والوں کو زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنے کا موقع دیتی ہے۔اس ڈرایو کے اندر ایک ایکسٹرنل سافٹ ویئر ہوتا ہے جو اسے باہری ڈرائیو سے رابطہ قائم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ لائم رینفورڈ کو توقع ہے کہ اس نئی ڈسک کی تمام خوبیاں مستقبل میں کمپیوٹراستعمال کرنے والوں کے لیئے کافی مدد گار ثابت ہوں گی۔ آج کی تاریخ میں انگلینڈ میں زیادہ حافظے والی ڈسک کافی تعداد میں فروخت ہوتی ہے۔ پی یس ورلڈ کی کاٹی کوہین کہتی ہیں کہ’ روزانہ ہم ایک ملین گیگا بائٹ سٹوریج میموری کے برابر ڈسکس فروخت کرتے ہیں جو ایک ہزار ٹیرا بائٹ کے برابر ہے‘۔ آنے والے سالوں میں اس کی مانگ میں مزید اضافہ ہونے کی امید ہے۔ ماہرین خیال کاہے کہ یہ ہارڈڈرائیو موجودہ ہارڈ ڈرائیوز سےزیادہ کار آمد ہے۔ ان تمام خوبیوں کے باوجود اس ڈسک کی سکیورٹی سے متعلق کئی سوال تا حال جواب طلب ہیں۔ | اسی بارے میں سب سے زیادہ جنک میل کس کو؟18 November, 2004 | نیٹ سائنس مائیرو سوفٹ نازک دور میں09 May, 2005 | نیٹ سائنس گوگل:نشانہ سوفٹ ویئرمارکیٹ28 August, 2006 | نیٹ سائنس مائیکروسوفٹ کو نئے’ڈیجیٹل چیلنج‘ کا سامنا16 May, 2005 | نیٹ سائنس سادہ سے سادہ کمپیوٹر کی جستجو29 April, 2005 | نیٹ سائنس نئی عمودی ہارڈ ڈرائیو کا انقلاب12 June, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||