نئی عمودی ہارڈ ڈرائیو کا انقلاب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو بنانے والی کمپنیاں ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے نت نئے طریقے استعمال کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں کی کوشش ہے کہ ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھے اور ہارڈ ڈرائیو کا وزن بھی زیادہ نہ ہو۔ اس ہفتے ایک کمپنی سی گیٹ نے نئی ہارڈ ڈرائیو بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئی ہارڈ ڈرائیو ان لوگوں کے لیے بنائی جا رہی ہے جو ’ٹیرا بائیٹ‘ طرزِ زندگی چاہتے ہیں۔ ان میں دو اعشاریہ پانچ انچ لمبی ایک سو ساٹھ گیگا بائٹ ہارڈ ڈرائیو شامل ہے جو ڈیٹا کو عمودی طور پر محفوظ کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ڈرائیو بھی بنا رہی ہے۔ اس کمپنی کی بیس اور چالیس گیگا بائیٹ کی ہارڈ ڈرائیو منفی تیس سے لے کر اسی سنٹی گریڈ درجئہ حرارت اور گاڑی کی تھرتھرائٹ برداشت کر سکتی ہے۔ سی گیٹ کے ایک نمائندے راب پیئٹ نے کہا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ گاڑیوں، ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز، نوٹ بک کمپیوٹرز، ہلکے میڈیا پلئیرز، موبائیل فون اور کمپیوٹر کھیلوں میں ذخیرہ اندوزی کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔ پیٹ نے کہا کہ پانچ سالوں میں گھروں کے کمپیوٹر پر پانچ ٹیرا بائیٹ ذخیرہ کرنے کی اہلیت ہو گی۔ ایک ٹیرا بائیٹ ایک ہزار چوبیس ہزار گیگا بائیٹ کے برابر ہے اور اس میں اوسطاً دو لاکھ چالیس ہزار گانے ذخیرہ ہو سکتے ہیں۔ یہ صرف عمودی ذخیرہ کرنے کے طریقے کی وجہ سے ممکن ہے جو سی گیٹ، ہٹاچی اور دوسری کمپنیاں استعمال کریں گں۔ ہارڈ ڈرائیو بنانے کا موجودہ رائج طریقہ طولی ذخیرہ اندوزی ہے جس میں ڈیٹا کو افقی طور پر ڈالا جاتا ہے۔ عمودی ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے کئی زیادہ ڈیٹا ہارڈ ڈرائیو میں آسکتا ہے۔ ہٹاچی جو کہ سی گیٹ کی مقابل کمپنی ہے 2005 میں اپنی پہلی عمودی ہارڈ ڈرائیو مارکیٹ میں لائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||