یاہو اور سیمنٹک کی مشترکہ سروس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ کمپنی یاہو اور سکیورٹی فراہم کرنے والے ادارے سیمنٹک نے ایک مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جسکے تحت وہ انٹرنیٹ سکیورٹی سروس شروع کریں گے۔ اداروں کا کہنا ہے کہ وہ یاہو استعمال کرنے والوں کو سیمنٹک کا نارٹن سکیورٹی سسٹم کم ریٹ پر فراہم کریں گے۔ اس معاہدے سے یاہو کو اپنے حریفوں گوگل اور مائیکروسافٹ سے مقابلے میں آسانی ہوجائے گی۔ دوسری جانب سیمنٹک کو لاکھوں صارفین تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔ سیمنٹک پہلے ہی ہاہو ای میل استعمال کرنے والوں کو اینٹی وائرس سکیننگ فراہم کررہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یاہو استعمال کرنے والوں کوپہلے تیس روز یہ سروس مفت فراہم کی جائے گی جس کے بعد عام ریٹ سے کم پر انہیں یہ سہولت میسر ہوگی۔ یاہو کا ارادہ ہے کہ وہ اس نئی سروس کی تشہیر اپنے نیٹ ورک کے ذریعے کرے گا جس میں یاہو میل، یاہو ٹول بار اور یاہو سرچ شامل ہیں۔ یاہو براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کے لیئے سیمنٹک اینٹی وائرس اور فائر بال پروٹیکشن فراہم کرے گا۔ | اسی بارے میں سرچ سافٹ ویئرز کی دوڑ26 October, 2004 | نیٹ سائنس یاہو دس سال کا01 March, 2005 | نیٹ سائنس یاہو: چین کیلیے ’مخبری‘ کا الزام07 September, 2005 | نیٹ سائنس گوگل پر جینٹ جیکسن کی تلاش23 December, 2005 | نیٹ سائنس گوگل کا مفت آن لائن کیلینڈر13 April, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||