BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 July, 2006, 12:52 GMT 17:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برڈ فلو کے لیئےگلیکسو کی دوا
برڈ فلو
2007 تک برڈ فلو کا ٹیکہ بازار میں آجائےگا
برطانیہ کی دوا بنانے والی کمپنی گلیکسوسمتھ کلائن کا کہنا ہے کہ اس نے برڈ فلو کے وائرس ایچ فائیو این ون کے خاتمے کا ٹیکہ بنا لیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکہ سنہ 2007 تک بازار میں دستیاب ہو سکے گا۔

بی بی سی کے بزنس ایڈیٹر رابرٹ پیسٹن کا کہنا ہے کہ اس ٹیکے کی تین اعشاریہ آٹھ مائیکروگرام کی دو خوراک کار آمد ثابت ہوئی ہیں۔ یہ تحقیق بیلجیئم کی ایک تجربہ گاہ میں کی گئی۔

گلیکسو کا کہنا ہے کہ یہ خوراک بے حد موثر ثابت ہوئی ہے ۔حالانکہ اس تحقیق کا نتیجہ ابھی منظر عام پر نہیں آیا ہے۔ کمپنی کے مطابق حکومت اس ٹیکے کے لیئے 2007 کے اوائل میں آرڈر کر سکتی ہے۔کمپنی اس معاملے میں مختلف حکومتوں سے بات چیت کرنے والی ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹیو جین پائرے گارنر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں لائسنس سے متعلق کارروائی پوری ہو جائے گی۔

کئی کمپنیاں برڈ فلو کا ٹیکہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں

ادھر گلیکسو کی حریف فرانس کی کمپنی سانوفی اوینٹس بھی اس ٹیکے پر کام کر رہی ہے۔ گزشتہ مئی میں جریدے ’لانسینٹ‘میں شائع ہونے والے ایک مطالعہ کے مطابق اس ٹیکے کی سات اعشاریہ پانچ مائیکرو گرام کی خوراک کچھ مریضوں پر مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

2003 کے بعد سے اب تک برڈ فلو کے 231 معاملے سامنے آ چکے ہیں جبکہ اب تک اس مرض سے 133 لوگوں کی جان بھی جا چکی ہے۔

بی بی سی کے بزنس ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ گلیکسو کو امید ہے کہ اس ٹیکے کی بہت زیادہ مانگ ہوگی۔ امریکہ اور برطانیہ پہلےسے ہی ایسے ٹیکے کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں۔گلیکسو کے چیف ایگزیکٹو جین پائرے گارنر نے کہا کہ امریکہ میں برڈ فلو کے خلاف پروگرام کے سلسلے میں وہ صدر بش سے ملاقات کر چکے ہیں۔

امریکی حکومت کی طرف سے اس ٹیکے سے متعلق تحقیق کے لیئے اسے دو سو ستتر ملین ڈالر کا فنڈ دیا گیا ہے۔

گلیکسو کے چیف ایگزیکیوٹیو نے اس متعلق جارج بش سے بھی بات کی ہے

بی بی سی کے بزنس ایڈیٹر کہتے ہیں کہ حالانکہ اس ٹیکے کے بارے میں کمپنی کافی پر امید ہے لیکن اب بھی چند سوال ایسے ہیں جن کے جواب صاف طور پر سامنے نہیں آئے ہیں۔ ان میں ایک سوال تو یہ ہے کہ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ٹیکے کی زیادہ سے زیادہ درکار خوراک کتنی جلد بنائی جا سکے گی۔

دوسرا اہم سوال یہ ہے کہ وائرس اگر ان دواؤں کا عادی ہونے لگے تو ایسی صورت میں یہ ٹیکہ کس حد تک موثر ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک ٹیکے کی قیمت 4 پاؤنڈ کے قریب ہو گی۔ گلیکسو برڈ فلو کا ٹیکہ بنانے والی دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے جبکہ سانوفی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو برڈ فلو کے وائرس کی روک تھام کے لیئے ٹیکے بناتی ہے۔

اسی بارے میں
فلو: 150 ملین لوگ مرسکتے ہیں
30 September, 2005 | نیٹ سائنس
برڈ فلو ہے کیا؟
10 January, 2006 | نیٹ سائنس
برڈ فلو وائرس کی ایک اور شکل
21 March, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد