ڈسکوری کی روانگی پھر مؤخر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے خلائی طیارے ڈسکوری کی خلاء میں روانگی خراب موسمی حالات کی وجہ سے چوبیس گھنٹے میں دوسری مرتبہ ملتوی کر دی گئی ہے۔ امریکی خلائی سٹیشن کیپ کنیورل پر طوفانی بادلوں اور خراب موسمی حالات کے باوجود خلائی شٹل ڈسکوری کو خلاء میں روانہ کیا جانا قواعد کی خلاف ورزی ہوتا۔ امریکہ کے خلائی ادارے نے فیصلہ کیا کہ ڈسکوری کے عملے کو آرام کرنے کے لیئے ایک اور دن دیا جانا چاہیے پیش تر اس کےکہ منگل کو ڈسکوری کو خلاء میں بھیجنے کی ایک اور کوشش کی جائے۔ خلائی طیارے ڈسکوری کو اگر بدھ تک خلاء میں روانہ نہ کیا جا سکا تو اس کے ہائڈروجن گیس کے سیلوں کو جو کہ خلاء میں بجلی پیدا کرنے کے لیئے استعمال کیئے جاتے ہیں تبدیل کرنا ہوگا۔ اس کے باعث خلائی طیارے ڈسکوری کی روانگی مزید کئی روز کے لیئے مؤخر کرنی پڑ جائے گی۔ خلائی طیارے ڈسکوری کی دن میں روانگی کا مطالبہ اور اس کے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچنے کے صحیح موقعے کی وجہ سے اس کو انیس جولائی تک خلاء میں روانہ کیا جاسکتا۔ ڈسکوری منصوبے کے مطابق دو ہفتے تک مدار میں گردش کرنے والے اسٹیشن پر رہے گی جس کے لیے یہ پرزے اور ضروری سامان لے کر جا رہی ہے۔ ڈسکوری خلائی اسٹیشن پر جرمن خلاء نورد تھامس ریٹر کو بھی چھوڑ کر آئے گی جو کہ اس اسٹینش پر چھ ماہ تک قیام کریں گے۔ تاہم اس ڈسکوری کی پرواز کا مقصد اس حفاظتی نظام کا تجربہ کرنا ہے جو خلائی شٹل کولمبیا کے تباہ ہوجانے کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں خلائی شٹل بار میں خرابی12 July, 2005 | نیٹ سائنس خلائی شٹل کی روانگی پھر موخر14 July, 2005 | نیٹ سائنس یو ایف او، خطرے کی گھنٹی نہیں07 May, 2006 | نیٹ سائنس ناسا ٹیمپل ون کے ہدف میں کامیاب04 July, 2005 | نیٹ سائنس ڈیپ امپیکٹ: ٹی وی کوریج04 July, 2005 | نیٹ سائنس روشنی سے چلنے والا خلائی جہاز 21 June, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||