خلا میں قبلہ کس طرف ہوگا؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملائشیا کی قومی خلائی ایجنسی اس بات کا پتہ چلانےکی کوشش میں مصروف ہے کہ مسلم خلاباز خلا میں کس طرح اسلامی شعائر کی پابندی کر سکتے ہیں۔ ملائشیا عنقریب اپنے دو خلاباز روسی خلائی ادارے کے تعاون سے خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ملائشیا اس مہم کے لیئے اپنے ان چار خلابازوں میں سے دو کا انتخاب کرے گا جن میں سے تین مسلمان ہیں۔ یہ خلاباز اس تجسس کا شکار ہیں کہ وہ دوران ِ پرواز کس طرح نمازِ پنجگانہ ادا کر سکیں گے۔ ان کا خلائی جہاز اس سفر کے دوران نوّے منٹ میں زمین کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرے گا اور اس طرح ان خلابازوں کے پاس پانچوں نمازوں کی ادائیگی کے لیئے صرف نوّے منٹ کا وقت ہوگا۔ یونیورسٹی آف جارجیا میں مذاہبِ عالم کے استاد ایلن گوڈلاس کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا حل اس صورت میں نکالا جا سکتا ہے کہ علماء ان افراد کی ادائیگیِ نماز کے لیئے اسی طرح مختلف اوقات مقرر کریں جیسا کہ قطب شمالی اور قطب جنوبی کے علاقے میں نماز کی ادائیگی کے لیئے مقرر کیے جاتے ہیں۔ یہی نہیں اٹھائیس ہزار کلومٹیر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والے اس جہاز میں قبلے کی سمت بھی ہر لمحہ تبدیل ہوتی رہے گی جبکہ نماز کے لیئے قبلہ رو ہونا لازم ہے۔ خلابازوں کو درپیش ایک اور مسئلہ وضو کا ہے۔ خلائی جہاز میں کششِ ثقل کی مکمل موجودگی نہ ہونے سے پانی کا انسانی اعضاء پر بہانا ممکن نہیں۔ تاہم اس مسئلے کا حل تیمم کے ذریعے ممکن ہے۔ ملائشیا میں ہی پچیس اور چھبیس اپریل کو’خلا میں زندگی اور اسلام‘ کے عنوان کے تحت ایک اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں ایک سو پچاس کے قریب سائنسدان، خلاباز، مذہبی علماء اور اساتذہ شریک ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 1985 میں سعودی عرب کے خلاباز سلطان سلمان السعود نے خلا کا سفر کیا تھا اور ماہِ رمضان کے خاتمے کی تصدیق انہوں نے خلائی جہاز کی کھڑکی سے ماہ شوال کا چاند دیکھ کر کی تھی۔ | اسی بارے میں کیا چاند پر پھول اگانا ممکن ہوگا؟12 April, 2006 | نیٹ سائنس وینس ایکسپریس، زہرہ کے مدار میں11 April, 2006 | نیٹ سائنس مشتری کی رنگین تصاویر جاری31 March, 2006 | نیٹ سائنس ناسا خلائی شٹل کی روانگی مؤخر15 March, 2006 | نیٹ سائنس خلائی جہاز مریخ کے مدار میں 11 March, 2006 | نیٹ سائنس پلوٹو کے لیے پہلا خلائی مشن روانہ19 January, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||