BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 April, 2006, 15:39 GMT 20:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئی ٹی اور بینائی و سماعت کی کمی

شازیہ
شازیہ چار سال سے کمپیوٹر کی تعلیم دے رہی ہیں
انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئي ٹی ) کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ اسے انسانی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی قوّتِ بصارت اور سماعت سے محروم افراد کی زندگی آسان بنانے اور انہيں معاشرے کے کارآمد ارکان بنا نے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

شازیہ حسن سکول فار بلاینڈ اینڈ ڈیف میں گزشتہ چار سال سے بصارت سے محروم طالب علموں کو کمپیوٹر کی تعلیم دے رہی ہیں اور ان کی کاؤنسلنگ بھی کر تی ہیں۔ شازیہ نے آٹھ سال کی عمر میں اپنی بینائی کھو دی تھی۔

انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے حوالہ سے اپنی زندگی میں رونما ہونے والی تبدیلیاں شازیہ یوں بیان کرتی ہیں کہ ’انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی بدولت اب میں بصارت رکھنے والے لوگوں کے شانہ بشانہ کام کر سکتی ہوں۔ پہلے مجھے ذاتی خط و کتابت کے لیے بھی کسی کی مدد لینی پڑتی تھی۔ مگر اب میں انٹرنیٹ پر جاز کی مدد سے چیٹ اور ای میل سے خود اپنے دوست و اقارب سے مدد لیے بغیر رابطہ کر سکتی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ انیس سو نناوے میں رائل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلا‏ينڈ کے ڈاکٹر احمد سید خان سے انہوں نے کمپیوٹر کی ٹریننگ لی میں مائکروسافٹ ونڈوز، ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ کے استعمال کے علاوہ ای میل اور چیٹ بھی کرتی ہوں‘۔

محمد اکرم
یہ سب کام شازیہ جاز کی مدد سے کرتی ہیں جو ایک اسکرین ریڈنگ سافٹ ویر ہے اور کمپیوٹر سکرین پر حرکت پڑھ کر سناتا ہے یہاں تک کہ جاز کر سر کی پوزیشن اور رنگ بھی بتاتا ہے۔ یوں جاز کی مدد سےکمپیوٹر پر دیکھنے والا کام سن کر کیا جاتا ہے اور کمپیوٹر ماؤس کی جگہ بورڈ کے شارٹ کٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔

شازیہ کہتی ہیں ’چونکہ میں بصارت سے محروم افراد کی نفسیاتی کاؤنسلنگ بھی کرتی ہوں اس حوالے سے اکثر انٹرنیٹ پر مواد تلاش کر کے پڑھتی بھی ہوں اور دوستوں سے یا بھر بازار سے کتابیں لے کر انہیں اوپن بک سافٹ و‏یر سے سکین کرتی ہوں جو تحریر کردہ مواد کو ٹیکسٹ میں تبدیل کر کے اسے کمپیوٹر پر پڑھ کر سناتا ہے۔ اس طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی میری زندگی میں مثبت تبدیلی کا سبب بنی ہے‘۔

شازیہ انٹرنیٹ کے ذریعے وژول بیسک لینگویج میں کمپیوٹر پروگرامینگ بھی سیکھ رہی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ نابینا افراد کے لیے جاز جیسا اردو کا بھی سکرین ریڈنگ سافٹ ویر تیار کیا جائے۔

جہاں بصارت سے محروم افراد کے لیے آئی ٹی کی دنیا میں کمپیوٹر کے تصویری اور تحریری پہلؤوں کے صوتی متبادل پیش کیے جا تے ہیں وہیں اس کے برعکس سماعت سے محروم افراد کے لیے تصویری اور تحریری عنوان اتنے ہی اہم ہوتے ہیں۔

محمد اکرم پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈیف میں رابط کار ہیں ۔ اکرم نے نو عمری میں علالت کے بعد اپنی قوت سماعت کھو دی۔ وہ آئی ٹی کے حوالے سے سماعت سے محروم افراد کی زندگی میں آنے والی مثبت تبدیلیوں میں ای میل، چیٹ اور موبائل کے ذریعے ایس ایم ایس کو سب سے اہم سمجھتے ہیں جن کی وجہ سے سماعت سے محروم لوگوں کے لیے مواصلات میں کافی آسانی ہوگئی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ بنیادی طور پر بصری ذریعہ ہے اس لیے نابینا افراد کی نسبت سماعت اور گویائی سے محروم لوگوں کو ان کے استعمال کے لیے مخصوص سافٹ ویر کی ضرورت نہیں ہو تی۔ البتہ انٹرنیٹ پر ملٹی میڈیا کی مقبولیت کی وجہ سے سماعت سے محروم افراد ویڈیو اور آڈیو کلپس کے ذریعے پیش کی جانے والی معلومات سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اس کا ایک موثر نعم البدل ویڈیو اور آڈیو کلپس کی تحریری تشریح کی صورت میں فراہم کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح سماعت سے محروم افراد کے لیے کمپیوٹر پر صوتی اشاروں کی جگہ تصویری اشارے فراہم بھی کیے جانے چا‏ہیں‘۔

اکرم کے خیال میں سماعت سے محروم افراد کے لیے انٹرنیٹ اور آئی ٹی سے مستفید ہو نے کے لیے پڑھے لکھے ہونا نہایت ضروری ہے ـ

ورلڈ وائڈ ویب کونسورشیم کے تحت لوگوں کو ویب تک رسائی دینے کے اقدام واضح کیے گئے جن پر عمل کر تے ہوئے ایسی ویب سائٹیں تشکیل دی جا سکیں گی جن تک رسائی میں جسمانی طور پر معزور افراد کو دشواری نہ ہو۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سےڈیجیٹل اور حقیقی دنیا میں صحت مند اور قوّتِ گویائی اور سماعت سے محروم افراد کی اہلیت میں فرق دور کیا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں
نئے جین کی دریافت
08 November, 2004 | نیٹ سائنس
جسم میں چِپ لگ سکتی ہے
06 July, 2004 | نیٹ سائنس
جلدی پیدائش: معذوری کا خطرہ
19 September, 2004 | نیٹ سائنس
دماغ کی چوٹ کے لیے ادویات
15 January, 2005 | نیٹ سائنس
جو سوچیے سو ہو جائے
15 December, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد