BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 September, 2004, 11:16 GMT 16:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جلدی پیدائش: معذوری کا خطرہ
News image
سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کی ذہنی صحت خراب ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

بی بی سی کے پینوراما پروگرام جس کو پیر کو دیکھایا جائے گا، سائنسی تحقیق کے حوالے سے بتایا جائے گا کہ چھ اور سات مہینے کے اندر (چھبیس ہفتے) میں پیدا ہونے بچوں کو ذہنی معذوری کا خطرہ رہتاہے ۔

بی بی سی پینوراما کو سائنسی تحقیق، ایپی کیور سٹدی تک خصوصی رسائی حاصل ہوئی ہے جس کے مطابق وقت سے پہلے پیدا ہونے والے 1200 بچوں پر ہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایسے بچوں کی ذہنی صحت بہت ہی خراب ہوتی ہے اور ان میں سیکھنے کی صلاحیت بہت ہی کم ہوتی ہے۔

ڈاکٹروں میں اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ ایسے بچوں کو بچانے کی کوشش کی جانی چاہیے یا نہیں۔ اس معاملہ پر ابھی کوئی اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

ایک نارمل حمل چالیس ہفتے تک رہتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ برطانیہ میں 1995 میں وقت سے پہلے 4004 بچے پیدا ہوئے تھے ان میں سے صرف 1200 زندہ پیدا ہوئے اور ان میں 811 کو خصوصی نگہداشت کے شعبے میں داخل کرنا پڑا۔ ان 811 میں سے صرف 314 زندہ رہے اور گھر جانے کی اجازت ملی۔

ان 314 بچوں میں میں پچاس فیصد بچوں کو کسی نہ کسی معذوری کا سامنا تھا۔ ان معذوریوں میں بہرہ پن اور اندھا پن بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد