BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 September, 2005, 01:28 GMT 06:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زمین کو اپنا ہم مزاج چاند مل گیا؟
ٹائٹن
زحل کے چاند پر اکثر میتھین کی بارش ہوتی رہتی ہے
تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ نظامِ شمسی میں زمین اور زحل کے چاند (ٹائٹن) دونوں ہی اپنے سائز اور سورج سے اپنے اپنے فاصلے کی وجہ سے ایک دوسرے سے کافی ملتے جلتے ہیں۔

تحقیق کرنے والوں کے مطابق زمین پر جو تغیرات اور حوادث ہوتے ہیں ان سے ملتے جلتے اکثرحوادث زحل کے چاند پر بھی وقوع پذیر ہوتے ہیں۔

ٹائٹن کی سطح پر جو تبدیلیاں آ رہی ہیں ان کا ایک سبب ہوا، بارش اور آتش فشانوں کا پھٹنا ہے۔

ایک سائنس دان نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ زحل کے چاند پر جہاں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہتا ہے، انسانی زندگی کو بقا حاصل ہو سکتی ہے۔

ایک دوسرے ماہرِ فلکیات جوناتھن لونائن کا کہنا ہے کہ ٹائٹن نظامِ شمسی کا وہ چاند ہے جو عوامل کے توازن کی حد تک زمین سے سب سے زیادہ ملتا جلتا ہے۔ جوناتھن امریکہ میں ایریزونا یونیورسٹی میں تحقیق کار ہیں۔

ان کے خیال میں زحل کے چاند پر وہ سب کچھ ہو سکتا ہے جو زمین پر ہے یعنی وہاں ہوائیں بھی ہیں، دریائی راستے بھی ہیں، بارش کا ثبوت بھی ہے، ممکنہ طور پر جھیلیں بھی ہیں اور کچھ اور ایسے زمینی وصف بھی جو آتش فشانوں کا پتہ دیتے ہیں۔

ٹائٹن پر ہونے والی تبدیلیاں اگرچہ زمین پر ہونے والی تبدیلیوں جیسی ہیں لیکن ان تبدیلیوں کے اسباب دنوں جگہوں پر مختلف ہیں۔ مثلاً زمین پر پانی جو کام کرتا ہے زحل کے چاند پر وہی کام میتھین گیس کرتی ہے۔

زمین اور ٹائٹن میں اشتراک کا سبب یہ ہے کہ دنوں ہی نظامِ شمسی میں خاص مقامات پر اقع ہیں جس کے لیے سائز یا کمیت میں اور سورج سے فاصلے میں ایک خاص توازن درکار ہے۔ اور یہ توازن دنوں میں پایا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد