زحل کا چاند ٹائیٹان ’زندہ و توانا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں نے سیارے زحل کی تصاویر کے معائنے کے بعد کہا ہے کہ وہ یہ ثابت کرنے کے بہت قریب ہیں کہ زحل کے چاند ٹائیٹان پر مائع ہائیڈرو کاربن موجود ہے۔ ریڈار سے کھینچی گئی زحل کے چاند کی تصاویر میں گہرے گڑھے نظر آرہے ہیں جو مائع میتھین یا ایتھین کی موجودگی ظاہر کرتے ہیں۔ یہ اہم دریافت ہوسکتی ہے کیونکہ سائنسدانوں کا نظریہ ہے کہ سیارے پر ہائیڈروکاربن کے سمندر اور جھیلیں ہوسکتی ہیں۔ تصاویر سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ٹائیٹان کی سطح پر آندھیاں ہیں جو اس کی حرکت کو کنٹرول کرتی ہیں۔ ایک سائنسدان جوناتھن لوئین کا کہنا ہے ’ٹائیٹان اپنے ماحول اور سطح کے لحاظ سے نہایت توانا ہے۔‘ ٹائیٹان کے قطب جنوبی پر بننے والے بادل بھی ماہرین کے لیے معمہ ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کوئی نظریہ قائم کرنے سے پہلے انہیں اس پر مزید تحقیق کرنی ہوگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||