BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 August, 2005, 09:31 GMT 14:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوریا: آن لائن گیم نے جان لے لی
 ’سٹار کرافٹ‘ نامی گیم
جنوبی کوریا میں آن لائن گیم کو باقاعدہ کھیل کا درجہ حاصل ہے
جنوبی کوریا کا ایک باشندہ پچاس گھنٹے تک آن لائن کمپیوٹر گیم کھیلنے کے بعد انتقال کر گیا۔

حکام کے مطابق یہ اٹھائیس سالہ شخص ’سٹار کرافٹ‘ نامی گیم ایک انٹر نیٹ کیفے میں کھیل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان پچاس گھنٹوں کےدوران وہ نہ تو صحیح طریقے سے سویا اور نہ ہی اس نے کھانا کھایا۔

لی کے نام سے شناخت کیے جانے والا یہ شخص اس گیم کے دوران وہ صرف حوائج ضروریہ سے فارغ ہونے اور تھوڑی دیر اونگھنے کے لیے اٹھا۔

اس شخص کو بے ہوش ہو جانے پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس شحص کو پہلے بھی کوئی بیماری تھی یا نہیں۔

مقامی پولیس کے افسر نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ’ ہمارے خیال میں موت کی وجہ تھکاوٹ سے دل کا بند ہو جانا ہے‘۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو حال ہی میں نوکری سے بھی کمپیوٹر گیم کھیلنے کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔

جنوبی کوریا میں آن لائن گیم بہت مقبول ہیں اور اس کی وجہ ملک کا تیز اور وسیع براڈ بینڈ انٹرنیٹ سسٹم ہے۔

جنوبی کوریا میں آن لائن گیم کھیلنے والے افراد کو پیشہ ور کھلاڑی تصور کیا جاتا ہے اور نہ صرف ان کی تشہیر کی جاتی ہے بلکہ انہیں پیشہ ور کھلاڑیوں جیسی ہی تنخواہیں اور مراعات بھی دی جاتی ہیں۔

جنوبی کوریا میں پیشہ ور آن لائن کھلاڑی تشہیری کمپنیوں سے بھاری رقوم وصول کرتے ہیں اور اوسطاً ایک کھلاڑی آن لائن گیم کھیل کر سالانہ ایک لاکھ امریکی ڈالر تک کما لیتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد