یہودی آبادکاری کےخلاف وڈیوگیم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل میں ایک گروپ نے فلسطینی علاقوں میں آباد ’یہودیوں کے مسائل‘ کے بارے میں ایک وڈیو گیم بنائی ہے۔ وائلڈ ویسٹ بینک نامی اس وڈیو گیم میں کھلاڑی کو یہودی بستیاں تباہ کرنا ہوتی ہیں۔ ’بیک ٹو اسرائیل‘ نامی اس گروپ کا کہنا ہے کہ وہ بتانا چاہتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کے غزہ سے نکلنے کے فیصلے کے باوجود وہاں بستیوں کی تعمیر جاری ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ چار روز میں پینتالیس ہزار افراد نے گیم ڈاؤن لوڈ کی ہے۔ وڈیو گیم میں کھلاڑی کو ایک پولیس والا دکھایا گیا ہے جس کا کام غیر قانونی بستیوں کو گرانا ہے۔ کھلاڑی کو یہ کام بستیوں کے مکمل ہونے اور وہاں اسرائیلی فوجیوں کی تعیناتی سے پہلے کرنا ہوتا ہے۔ بستیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فلسطینی محدود علاقے میں بند ہوتے جاتے ہیں۔ گیم کے اختتام پر سکرین پر ایک پیغام ابھرتا ہے کہ ’قبضے کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی اور اسرائیلی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ قبضہ کھیل نہیں ہے‘۔ ’بیک ٹو اسرائیل‘ نے سترہ جون کو قبضے کے خلاف دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||