وڈیو گیم کھیلو گے تو بنو گے نواب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فنانشل مارکیٹ میں ملازمت کے لیے وڈیو گیمز اور آن لائن پوکر میں مہارت رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس طرح کی نوکریوں پر بھرتی کرتے وقت آن لائن گیموں کے ذریعے کڑے امتحانات لیے جاتے ہیں تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ امیدوار میں فوری فیصلہ کرنے کی اہلیت ہے۔ یہ پیش رفت ایسے ماحول میں زیادہ موزوں ہو گئی ہے جب روایتی حصص بازاروں میں ہونے والا کاروبار اب کمپیوٹر کی مدد اور الیکٹرونک نظام کے ذریعے ہونے لگا ہے۔
لندن کے انٹرنیشنل پیٹرولیم ایکسچینج میں کاروبار کرتے ہوئے روایتی طرز سے باآواز بلند بولی لگائی جاتی ہے اور ایسے ماحول میں انسان کو چوکنا اور دباؤ کے تحت اپنے اعصاب پر کنٹرول رکھنےکی اہلیت کا حامل ہونا چاہیے۔ لیکن اس قسم کے کاروبار کے لیے لوگوں کی گیم بوائز پر تربیت مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم والدین کی تشویش کے باوجود ان گیمز پر مہارت ہی مستقبل کی منافع بخش ڈیجیٹل تجارت کے لیے ضروری ہو گی۔ شکاگو کی ایک کمپنی جنیوا ٹریڈنگ کی صدر میری میکڈونل نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ نئے امیدواروں کو ملازمت سے پہلے وڈیو گیمز کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ یہ کمپنی فنانشل مارکیٹ میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں پر نظر رکھتی ہے اور اگر حصص کی خرید و فروخت میں تیز رفتاری سے کام لیا جائے تو زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||