خدائی فیصلے کمپیوٹر پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمپیوٹر گیمز کی دنیا کے سب سے نئے کھیل میں اب کھیلنے والا شخص ایک پوری جہاں اور نسل تخلیق کر سکتا ہے۔ ’سپور‘ نامی اس گیم کو معروف گیمز ڈیزائنر وِل رائٹ نے بنایا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے ’سِم سٹی‘ اور ’سِمز‘ نامی گیمز بنائے تھے جو کہ بہت ہی مقبول ہوئے۔ ان گیمز میں کسی حریف کے خلاف مقابلے کے بجائے کھلاڑی اور بہت کچھ کر سکتے تھے مثلاً ’دی سِمز‘ میں کھلاڑی مختلف کرداروں کی زندگیاں چلا سکتے ہیں۔ تقریباً پانچ سال قبل بننے والے یہ کھیل دنیا کے سب سے زیادہ بِکنے والے کھیل ہیں ۔ اس نئے گیم میں وِل رائٹ نے کھلاڑی کے کنٹرول کو اور آگے بڑھایا ہے۔ کھلاڑی ایک خدا جیسا کردار اختیار کر کے ایک نئی جہاں اور نسل تخلیق کرتا ہے۔ اس نسل کو حیاتیات کی سب سے ادنی شکل یعنی ’امیبا‘ سے شروع ہو کر خلاء میں رہنے والے سوپر انسان کے مرحلے تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس نئے گیم کا تعارف اس کے ڈیزائنر نے پچھلے ہفتے امریکی شہر لاس اینجلیز کی ایک نمائش میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ’میں چاہتا ہوں کہ لوگ اپنی ایک جہاں تخلیق کر سکیں بالکل شروعات سے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی لحاظ سے یہ گیم بنانا ان کو ایک بہت بڑا چیلنج لگ رہا ہے۔ توقع ہے کہ ’سپور‘ اگلے سال اگست تک تیا ہوجائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||