سیاہ گینڈے کی آبادی میں اضافہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقہ میں سیاہ گینڈے کی آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو سال میں افریقہ میں سیاہ گینڈوں کی تعداد میں پانچ سو کا اضافہ ہوا ہے۔ ماحول کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیموں آئی یو سی این اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تجزیئے کے مطابق اس وقت افریقہ میں سیاہ گینڈوں کی تعداد چھتیس سو ہے۔ سفید گینڈا جس کی تعداد ایک صدی قبل صرف پچاس رہ گئی تھی اب بڑھ کر گیارہ ہزار ہو گئی ہے۔ انیس سو ستر کے دہائی کے بعد سے افریقہ میں جنگ، شکار اور جنگلوں کی کمی کے باعث سیاہ گینڈوں کی آبادی مسلسل کم ہو رہی تھی۔ ان گینڈوں کی تعداد انیس سو ستر کی دہائی میں پینسٹھ ہزار سے کم ہو کر انیس سو نوّے میں چوبیس سو تک رہ گئی تھی۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان گینڈوں کی تعداد میں اضافہ حوصلہ افزا ہے۔ گینڈوں کی آبادی کو ان کے سینگ کی غیر قانونی مانگ، علاقے میں بے روزگاری، غربت، جنگیں، اسلحے کی دستیابی اور سیاسی عدم استحکام کے باعث خاتمےکا سامنا ہے۔ گینڈے کے سینگ کی مشرق وسطیٰ میں بہت مانگ ہے جہاں اسے روایتی نسخوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مشرق بعید میں اس کے سینگ سے خنجر بنائے جاتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||