BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 April, 2004, 04:15 GMT 09:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اندھے پن کا علاج پالک سے
News image
پالک کے پتوں میں روشنی سے حساس ذرات پائے جاتے ہیں
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اندھے پن کی بعض اقسام کا علاج پالک کے ساگ سے کیا جا سکتا ہے۔

سائنسدان اب اس امکان پر کام کر رہے ہیں کہ پالک کے پتوں میں روشنی جذب کرنے والے ذرات کو نکال کر انسانی آنکھ کے پردے میں لگا دیا جائے۔

اب تک ٹیسٹوں سے پتہ چلا ہے کہ جب ان ذرات پر روشنی پڑتی ہے تو وہ روشن ہوجاتے ہیں۔

جریدے نیو سائنٹسٹ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ اس بات کا امکان ہے کہ اس ٹکنیک کے ذریعہ کئی لوگوں کے پھر سے دیکھنے کے امکانات پیدا ہوجائیں گے تاہم ایسے افراد پھر بھی رنگوں میں تمیز نہیں کر سکیں گے۔

البتہ سائنسدانوں کو یقین ہے کہ یہ طریقہ برقیاتی یا الیکٹرانک ٹکنیک کا متبادل ثابت ہوگا۔

یہ مخصوص اندھا پن زیادہ تر ترقیافتہ ملکوں کے رہنے والوں میں پایا جاتا ہے۔

سائنسدان کہتے ہیں کہ اس نئے طریقہ کو قابل عمل بنانے کے لئے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد