BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 September, 2003, 15:45 GMT 19:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دمہ کی دوا سے موتیا کا خطرہ
انہیلر
انہیلر دمہ کے دورے میں فوری آرام پہنچاتے ہیں

نئی تحقیق کے مطابق سفوف کی شکل میں انہیلر کے ذریعے سانس کی نالی میں داخل کی جانی والی سٹیرائڈز سے بنی دوا کا طویل عرصہ تک استعمال موتیا کا باعث بن سکتا ہے۔

لندن سکول آف ہائیجن اینڈ ٹراپیکل مڈیسن کے محققین اکتیس ہزار افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے۔

ان میں سے گیارہ عشاریہ پانچ افراد ایسے تھے جنہیں امراض چشم بھی لاحق تھے اور یہ لوگ سانس کے ساتھ سٹیرائڈز استعمال کرتے تھے۔ جبکہ سات عشاریہ پانچ افراد ایسے تھے جو سٹیرائڈز تو سانس کے ذریعے استعمال کرتے تھے لیکن انہیں آنکھوں کی کوئی بیماری نہیں تھی۔

محققین کا کہنا ہے کہ سٹیرائڈز کا استعمال بالکل محدود رکھنا چاہئے۔

موتیا اور سٹیرائڈز
طویل عرصے تک سٹیرائڈز کا استعمال موتیا کا سبب بن سکتا ہے۔
ماہرین

اس نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سانس کے ساتھ لیے جانے والے سٹیرائڈز کی مقداد جتنی زیادہ ہوگی آنکھوں میں موتیا اترنے کا خدشہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

اس کے علاوہ طویل عرصے تک سٹیرائڈز کا استعمال بھی موتیا کا سبب بن سکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پنسٹھ سال سے زیادہ عمر کے دس میں سے ایک شخص کو دمہ یا سانس میں رکاوٹ کی شکایت ہوتی ہے اور عام طور پر انہیں سانس کے ذریعے لیے جانے والے سٹیرائڈز سے بنی دوا تجویز کی جاتی ہے۔

تاہم معالجین کا کہنا ہے کہ سٹیرائڈز کے فوائد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے استعمال میں احتیاط سے کام لیا جائے اور سندیافتہ معالج کے زیر علاج ہی سٹیرائڈز پر مبنی دوائیں استعمال کی جائیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد