بائیونک ٹانگوں سے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی تحقیق کاروں نے ٹانگوں پر باندھنے والے ایسا روبورٹ آلہ بنایا ہے جسے پہن کر انسان طویل فاصلے پر بھاری وزن لے جا سکتا ہے۔ یہ آلہ دراصل مکینیکل دھات کے ذریعے بنایا گیا ہے اور اس کو عمل میں لانے کے لئے قوت فراہم کرنے کا انتظام بھی ہے۔ اس آلے میں چالیس کے قریب ایسے سینسرز اور دیگر پرزے لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے وزن کو اسی طرح تقسیم کیا جا سکتا ہے جیسے انسانی اعصاب کرتے ہیں۔ اور اعصاب پر وزن کی اسی متناسب تقسیم سے بھاری پن محسوس نہیں ہوتا۔ کیلیفورنیا کی یونیورسٹی کی انسانی اور روبوٹکس لیبارٹری میں ڈائریکٹر ہومیون کیزرونی کہتے ہیں ٹانگوں سے باندھ کر کام میں لانے کے لئے اس آلے کو نا کسی بورڈ کی ضرورت ہے نہ جوائے سٹک کی اور نہ کسی پُش بٹن کی۔ اس آلے میں ایک چھوٹا سے انجن نصب کیا گیا ہے اور اگر اس کا ٹینک مکمل طور پر بھرا ہوا ہو تو یہ آلے سے منسلک بوٹ دو گھنٹے تک مسلسل کام کر سکتے ہیں۔ اس آلے کے ٹانگوں سے نصب کرنے کا نظام فوجی بوٹوں سے مربوط ہے جن میں کچھ ترمیم کر کے آلے سے منسلک کر نے کے بعد ٹانگوں سے باندھا جا سکتا ہے۔ تجربے کے دوران جن لوگوں کو آلے سے منسلک بوٹ پہنائے گئے وہ پینتالیس کلو وزن اٹھا کر چلے اور اس کے علاوہ انہوں نے اضافی طور پر کمر پر بھی ساڑے اکتیس کلو وزن اٹھایا لیکن انہیں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے یہ وزن محض دو کلو ہو۔ ہومیون کیزرونی کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے والے بھی اس نظام کو بہت کامیابی کے ساتھ استعمال کر سکیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||